کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

منی رتن –IIکمپنی ایف سی آئی اراولی جپسم اینڈ مائنس انڈیا لمٹیڈ کے ذریعے 18واں ڈیویڈنڈ(منافع کا حصہ)

Posted On: 23 DEC 2021 4:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23دسمبر؍2021:

کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے تحت مرکزی حکومت کی پبلک سیکٹر کمپنی اراولی جپسم اینڈ منرلز انڈیا لمٹیڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر امر سنگھ راٹھور نےکیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کو 12,60,00,000روپے(بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے محض) کا ڈیویڈنڈ چیک پیش کیا۔اس موقع پر  سیکریٹری (فرٹیلائزر)جناب راجیش کمار چترویدی بھی موجود تھے۔جناب مانڈویہ نے  کمپنی کے ذریعے حاصل کردہ نتائج اور پیش رفت کی ستائش کی۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کمپنی تیزی سے ترقی کرے گی اور سرکار کے لئے زیادہ ڈیویڈنڈ پیدا کرے گی۔

 

Description: C:\Users\Rajiv\Downloads\C10A0049.JPG

 

چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی اپنے تکسیری منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اس کی پوٹاش اور راک فاسفیٹ جیسی فرٹیلائزر معدنیات کی کانکنی میں داخل ہونے کا منصوبہ ہے۔اس کے علاوہ کمپنی نے مستقبل قریب میں بایو اور کیمیکل فرٹیلائزر پیداوار کے شعبے میں بھی کاروبار کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ایف سی آئی اراولی جپسم اینڈ منرلز انڈیا لمٹیڈ (ایف اے جی ایم آئی ایل)کو جودھ پور مائننگ آرگنائزیشن (میسرز ایف سی آئی ایل کی ایک اِکائی)کے بند ہونے کے نتیجے میں 14فروری 2003ء کو قائم کیا گیا تھا۔ نئی کمپنی نے اپنا کاروبار یکم اپریل 2003ء کو 10 کروڑ روپے کے قانونی اثاثے کے ساتھ شروع کیا تھا۔کمپنی نے 18 سال کی مختصر مدت کے دوران بھارت سرکار کو 113.94کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14731)



(Release ID: 1784637) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu