ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہجرت کرنے والے ورکروں کو مہارت کے فروغ کی تربیت
Posted On:
22 DEC 2021 5:15PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی دیہی ترقیات کی وزارت نے غریب کلیان روز گار ابھیان (جی کے آر اے) کی شروعات کی ہے ، جس کا مقصد گھروں کو واپس ہونے والے شرامک (مہاجر ورکر) اور دیہی آبادی کو فوری روز گار اور نان نفقہ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت کووڈ – 19 وبا سے متاثرہ 6 ریاستوں کے منتخب 116 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں ورکروں / کارکنوں کے 25 زمروں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
جی کے آر اے کو معاونت دینے کے سلسلے میں مہارت کی فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت ، شرامکوں (مہاجر ورکر) کی مہارت کی تربیت کے لئے ایک خصوصی پروگرام تشکیل دیا ہے۔ اس زمرے میں 6 ریاستوں کے 116 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں آسام، بہار، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور اتر پردیش شامل ہیں۔ اس اقدام کے تحت ، 21 نومبر 2021 تک 1.24 لاکھ افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ جی کے آر اے کے تحت تربیت فراہم کئے گئے شرامکوں (مہاجر ورکروں) ، کی ریاست وار تعداد درج ذیل دی گئی ہے:
ریاست
|
تربیت شدہ شرامک
|
آسام
|
1,309
|
بہار
|
51,876
|
مدھیہ پردیش
|
18,828
|
اڈیشہ
|
2,696
|
راجستھان
|
19,719
|
اتر پردیش
|
30,178
|
میزان
|
1,24,606
|
اندرون ملک صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے ایم ایس ڈی ای نے ملک بھر میں، مطالبے پر مبنی پردھان منتری کوشل وکا س یوجنا 3.0 (پی ایم کے وی وائی 3.0) کا آغاز کیا ہے۔ مزید بر آں، پی ایم کے وی وائی کے تحت تربیت یافت امیدواروں کو نوکری فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے آجر - قیادت والی تربیت دی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں پی ایم کے وی وائی 3.0 کے خصوصی پروجیکٹ کے تحت ، زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو روز گار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نجی شراکت کی ، اُن کی فنڈنگ کے ساتھ ، حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں مہارت کی فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-14722
(Release ID: 1784563)
Visitor Counter : 121