شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مقامی برانڈ  نمداپھا  گڈنیس کی شروعات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 DEC 2021 6:15PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 23 دسمبر / شمال مشرقی خطے  کی برادری کے وسائل کے بندوبست  کی سوسائٹی  ( این ای آر سی آر ایم ایس ) ، شمال مشرقی کونسل ( این ای سی ) اور حکومتِ ہند میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت  ( ایم ڈی او این ای آر ) کے ما تحت  ایک رجسٹرڈ سوسائٹی   ہے ۔   شمال مشرقی خطے  کی برادری کے وسائل کے بندوبست  کی سوسائٹی  ( این ای آر سی آر ایم ایس )، میگھالیہ نے   چانگ لانگ  کمیونٹی  ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی ( سی سی آر ایم ایس ) ، اروناچل پردیش  کے ساتھ مل کر  اروناچل پردیش کے چانگ لانگ میں  مقامی برانڈ  نمداپھا گڈنیس   کی شروعات کی ہے ۔  چانگ لانگ ضلع میں واقع  معروف نمداپھا نیشنل پارک  کے نام پر  ، اِس برانڈ کا نام رکھا گیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A7W5.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HQQ0.jpg

          اس قدم کا مقصد سی بی او ممبران کی مقامی طور پر طیار کردہ اشیاء کی فروخت کو فروغ دینا ، دیہی آبادی کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانا اور مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ اور تقسیم سے متعلق سرگرمیوں کے ذریعے دیہی برادریوں اور بے روزگار نوجوانوں کے درمیان روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W05B.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R6L7.jpg

          فی الحال ، اس برانڈ کے تحت خوردنی اشیاء جیسے کیلے کے چپس سمیت متعدد مصنوعات مصالحے جیسے  ادرک اور ہلدی پاؤڈر ، بیکری کی اشیاء ، مقامی طور پر تیار کردہ کپڑے اور سینیٹری نیپکن جیسی اشیاء کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔ مصنوعات کو مقامی دکانوں، گاؤں کی جھونپڑیوں اور نابارڈ کے مارٹس اور نجی کاروباریوں کی ایک چین کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جا رہا  ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح   ۔    ع ح     ۔ ع ا  )   

U. No. 14708


(ریلیز آئی ڈی: 1784534) وزیٹر کاؤنٹر : 180
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Manipuri