کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی  آئی آئی ٹی کے ذریعہ، تعمیل  کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ،اصلاحات  کے آئندہ مرحلے سے متعلق قومی ورکشاپ کا انعقاد


ورکشاپ میں ریاستوں ، مرکزی وزارتوں،  صنعتی  ایسوسی ایشنوں اور  صنعتی نمائندگان کی  بڑی تعداد میں شرکت

Posted On: 22 DEC 2021 6:54PM by PIB Delhi

آزادی کے امرت مہو تسو  کے   حصے کے طور پر، حکومت ہند 20  دسمبر  25  دسمبر 2021  تک  اچھی  حکمرانی کا ہفتہ منارہی ہے۔ اچھی حکمرانی کے ہفتے میں ، صنعت اور  اندرونی تجارت کے فروغ  کے محکمے نے  22 د سمبر  2021   کو  نئی  دہلی  کے امبیڈکر  بین الاقوامی  مرکز میں ، تعمیل  کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ،اصلاحات  کے آئندہ مرحلے سے متعلق قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ میں ریاستوں ، مرکزی وزارتوں،  صنعتی  ایسوسی ایشنوں اور  صنعتی نمائندگان  نے   بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 27  ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے100 سے زیادہ نمائندگان ،  مرکزی وزارتوں،  محکموں  اور  ذیلی تنظیموں   سے  200  سے زیادہ  اراکان اور  صنعت کی ایسوسی ایشنوں سے  95  نمائندگان نے  ورکشاپ  کے اجلاسوں میں شرکت کی۔

ورکشاپ  کے سیاق  سباق کا  تعین افتتاحی اجلاس میں کیا گیا تھا، جس میں  ڈی پی آئی آئی ٹی  نے ، تعمیل  کے بوجھ کو کم کرنے ،  تخفیف  شدہ تعمیل کی صورت  حال ، شہریوں  اور  کاروبار پروزارتوں ،  ریاستوں نیز مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ  کم کئے گئے  تعمیل  کے بوجھ کے لئے  نافذ  کردہ اقدامات  اور  مشق  کے لئے  آئندہ  اقدامات  کا  جائزہ لیتے ہوئے  ایک مختصر پریزنٹیشن کی پیش  کش کی گئی۔

نظریات  کو سمجھنے  اور  شراکت داروں  سے  تجاویز  حاصل کرنے کے لئے اس ورکشاپ میں  درج ذیل  موضوعات پر  تین  بریک آؤٹ  اجلاس  شامل کئے گئے – کامرس کے محکمے کے سکریٹری جناب   بی وی آر  سبرامنیم کی  صدر نشینی میں ، سرکاری محکموں کے مابین  تعطل کو  ختم کرنا اور  باہمی تعاون کو بڑھانا  ہے۔ اس اجلاس کے دوران ، جن کلیدی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں  تمام  اندراجوں کی  ماسٹر  سرٹیفکٹ لسٹنگ کے جاری کرنے کے امکانات  ،کلیدی  کاروباری ،صنعتی اعداد کو  واحد  آئی ڈی میں  ضم کرنا ، مرکزی وزارتوں نیز  محکموں کے ساتھ  ریاستی  واحد ونڈو  نظام کو  مربوط  کرنا  وغیرہ  شامل ہیں۔

شہری  خدمات  کی  مؤثر فراہمی کے لئے واحد  سائن -آن ۔ اس کی صدارت  الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش  سوہانی نے کی۔ جن اہم نکات پر اس اجلاس   کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں  مرکزی  اور  ریاستی  خدمات میں  تمام شہری خدمات  کو  ایک  قومی واحد  سائن – آن  میں مربوط  کرنا،  www.india.gov.in  کو قومی واحد سائن – آن  ویب پیج کے طور پر  بنانے کے  ساتھ ساتھ ، امنگ کو   قومی  واحد  سائن – آن  (ایس ایس او)  موبائل ایپلی کیشن بنانے کا امکان شامل ہے۔

شکایتوں کا  مؤثر  ازالہ ،  اس کی صدارت  اراضی وسائل کے  سکریٹری نے کی۔ جن کلیدی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے شکایتوں کی  ضروریات کو اٹھانے کے لئے  ٹیکنالوجی  استعمال کرنے کی غرض سے  مختلف پلیٹ فارموں کو  استعمال کرنا  شامل ہے کہ شکایتیں  درست ہیں،  پیش گوئی  جاتی  تجزیہ  اور  اعداد وشمار  کی  چھٹنائی  کے لئے  مصنوعی انٹلیجنس (اے آئی) استعمال کرنا شامل ہے۔

ورکشاپ  کے اختتامی اجلاس  کے دوران کلیدی  معاملات کی شناخت کی گئی اور  بریک آؤٹ  اجلاس کے متعلقہ موضوعات  کو  متعلقہ چیئر سکریٹریوں نے پیش کیا۔ کابینہ  سکریٹری نے اعتراف کیا کہ پہلے  مرحلے میں  تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ جو کوششیں کی گئی ہیں، وہ  اس ملک میں شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوجھ محسوس ہونے والی تعمیل کو کم کرنا ایک جاری عمل ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس ضمن میں مختلف پالیسی اصلاحات اور پروگراموں کو نافذ کیا گیا ہے۔ البتہ   وزارتوں اور ریاستوں  نیز مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کو  اس بات کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے کہ  اس ضمن میں  اور کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی  آزادی کے  75  ویں سال میں  منتقلی والی  حکمرانی کی اصلا حات، کاروباروں اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے میں طویل مدتی  ثابت ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-  اع - ق ر)

U-14707



(Release ID: 1784527) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi