وزارتِ تعلیم
بچوں کو اسکول کی طرف راغب کرنے کی اسکیم
Posted On:
22 DEC 2021 5:08PM by PIB Delhi
حکومت نے 19-2018 سے سمگر شکشا کاآغاز کیا ہے جو اسکول تعلیم کے لئے ایک مربوط اسکیم ہے، یہ اسکیم اسکولی تعلیم کے شعبے سے متعلق ایک پروگرام ہے جو اسکول سےپہلے سےلے کر 12 ویں جماعت تک کےلئےہے۔ اس اسکیم کامقصد پورے ملک میں سبھی سطحوں کی اسکول تعلیم کو سب کی شمولیت والا اورمساویانہ معیار والا بنانا ہے، جس میں دیہی علاقے ہی شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو استحکام دینے، سب کو رسائی حاصل کرانے، صنفی مساوات لانے، سب کی شمولیت والی تعلیم کو فروغ دینے،تعلیم کی کوالٹی، اساتذہ کی تنخواہوں کے لئے مالی مدد، ڈجیٹل اقدامات، مفت اورلازمی تعلیم کے بچوں کے حق (آر ٹی ای) قانون 2009 پر عمل درآمد، مفت وردی اور نصابی کتابوں کی سہولت، اسکول سے پہلے کی تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم، کھیل کود اور فزیکل تعلیم، کستورباگاندھی بالیکا ودیالیہ قائم کرنے اور اساتذہ کی تعلیم کے اداروں کو استحکام دینے کے لئے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔ سمگر شکشا کے تحت 22-2021 میں پنجاب میں مختلف اقدامات کے لئےتقریبا 1173.37 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔
پی ایم پوشن اسکیم کے تحت دوپہر کاکھانا کے تحت ابتدائی سطح پر طلباء کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے تاکہ ان کے اندراج ، اسکول میں ان کے برقرار رہنے اور ان کی حاضری میں اضافہ کیا جاسکے اورساتھ ہی ساتھ ان کی تغذیاتی سطح میں بہتری لائی جاسکے۔
وسائل واہلیت قومی وظیفہ اسکیم کے تحت گیارہویں اوربارہویں جماعت کے، اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلباء کو وظیفہ دیا جاتا ہے تاکہ وہ تعلیم منقطع نہ کریں اور ثانوی درجے پر ان کی مطالعہ جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
مزید یہ کہ جواہر نوودیہ ودیالیہ (جے این وی) اس مقصد سے قائم کئے گئے ہیں کہ دیہی علاقوں میں ہونہارطلباء کواچھی کوالٹی والی جدید تعلیم فراہم کی جائے۔ دیہی علاقوں کے منتخبہ امیدواروں سے تقریبا 75فیصد سیٹیں پر کردی گئی ہیں۔
یہ جانکاری راجیہ سبھا میں آج تعلیم کی وزیرمملکت محترمہ ان پورنا دیوی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا س۔ ف ر (
U-14711
(Release ID: 1784526)
Visitor Counter : 150