سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینئر سٹیزنس کی قومی کونسل

प्रविष्टि तिथि: 22 DEC 2021 5:04PM by PIB Delhi

سینئر سٹیزنس کی قومی کونسل (این سی ایس آر سی) ایک اعلیٰ مشاورتی ادارہ ہے جو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سنیئر سٹیزنس کی فلاح و بہبود اور ان کے معیار زندگی کو بہتر  بنانے سے متعلق تمام امور پر مندرجہ ذیل خصوصی حوالے کے ساتھ  مشورہ دیتا ہے۔:-

(i) پالیسیاں، پروگرام اور قانون سازی کے اقدامات؛

(ii)  فزیکل اور  مالیسکیورٹی، صحت، آزاد اور پروڈکٹیو لیونگ  کا فروغ ؛ اور

(iii) بیداری پیدا کرنا اور کمیونٹی کو متحرک کرنا۔

گزشتہ 3 برسوں میں کونسل کی ایک میٹنگ ہوئی ہے ۔

بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی ) کی اسکیم کے تحت، سینئر سٹیزن ہومز/ مسلسل دیکھ بھال کے ہومس وغیرہ کو چلانے کے لئے این جی اوز/رضاکارانہ تنظیموں وغیرہ کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے ذریعہ سینئر شہریوں کے لئے مربوط پروگرام (ئی پی ایس آر سی)  کا تھرڈ پارٹی  ایویلیوایشن کیا گیا ہے۔ یہ ایویلیوایشن  آٹھ ریاستوں کے 93  سینئر سٹیزن ہومس  میں کیا گیا ہے۔ یہ ریاستیں ہیں آندھراپردیش، آسام، کرناٹک، مہاراشٹر ، منی پور ، اڈیشہ ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال۔ ای ویلیوایشن میںنتیجہ اخذ کیا گیا کہ آئی پی ایس آر سی کی اسکیم نہ صرف سینئر سٹیزنس  کو ضروری سہولتیں  فراہم کرنے  جیسے  غذائی تحفظ ،ہیلتھ سیکیورٹی ، مالی تحفظ  اور  انسانی انٹرایکشن ؛ کے طے شدہ  مقاصد کے حصول  کے لئے اہم ہے بلکہ  ہمارے سماج کے سینئر سٹیزنس  کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے بھی  اہم ہیں۔ایویلیوایشن   کی اہم سفارشات میں  غیرسرکاری تنظیموں کے لئے گرانٹ  ان ایڈ میں اضافہ ، وزارت کے ذریعہ اچانک معائنہ ، بزرگوں کے لئے ماڈل ہوم کی شناخت، اسکیم کو جاری رکھنا شامل ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اکنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (این آئی ایل ای آر ڈی)  (نیتی آیوگ  کے تحت ایک خودمختار ادارہ) کے ذریعہ راشٹریہ وایوشرییوجنا (آر وی وائی ) اسکیم (جس میں اہل بزرگ شہریوں کو معاون زندگی گزارنے کے آلات مفت فراہم کیے جاتے ہیں) کا ایویلیوایشن    کیا جا رہا ہے۔

تنہا رہ رہے بزرگ شہریوں کو سہولیات، تحفظ اور سکیورٹی  فراہم کرنے کے لیے محکمہ میں پنشنرز ایسوسی ایشن/غیر سرکاری تنظیموں سے کوئی نمائندگی موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ  پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14684)


(रिलीज़ आईडी: 1784467) आगंतुक पटल : 180
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English