وزارت دفاع
صدر جمہوریہ ہند نےبحریہ کے آپریشن کے مظاہرے کا معائنہ کیا اور دیسی طیار بردار جہاز وکرانت کا دورہ کیا
Posted On:
22 DEC 2021 4:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 22 دسمبر عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 22 دسمبر 21 کو ایرناکولم چینل میں بحریہ کے آپریشن کا مظاہرہ دیکھا، جس میں بحری صلاحیتوں اور طریقہ کار کو دکھایا گیا ۔ کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی، اے وی ایس ایم، این ایم بھی صدر جمہوریہ کے ہمراہ تھے۔
40 منٹ تک جاری رہنے والی اس شاندار تقریب میں بحری جہازوں اور طیاروں کی جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا جس میں مصنوعی ساحلی جاسوسی سرگرمی اور گھات لگا کر حملہ، تیز رفتار انٹرسیپٹر کرافٹ کے ذریعہ تیزی پرواز، ساحل پر بمباری، ہیلوبیٹکس، سونار ڈنک آپریشن، بورڈنگ آپریشن اور بحریہ کے ہوائی جہازکے ذریعہ کارگو سلنگ آپریشن شامل تھے۔ آج کے دن اہم جھلکیاں تھیں، بحری جہازکے ذریعہ اسٹیم پاسٹ کے ساتھ ساتھ سیل ٹریننگ بحری جہاز 'ترنگنی' کے یارڈ اور ہتھیاروں کی دیکھ بھال جو صدرجمہوریہ کے اعزاز میں تین بار جئے کا نعرے لگاتے ہوئے ایک کالم کی شکل میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ تقریب کا اختتام بحریہ کے بینڈ کی بہترین دھن اور طیارے کے ذریعہ فلائی پاسٹ کے ساتھ ہوا۔
صدرجمہوریہ ہند نے کوچی کےکوچی شپ یارڈ لمیٹڈ میں زیر تعمیر دیسی طیارہ بردار بحری جہاز‘‘ وکرانت’’ کا بھی دورہ کیا۔ یہ صدر جمہوریہ کا اس جہاز کا پہلا دورہ تھا۔ جناب کووند کو وکرانت جہاز کے عمل آوری کی تجربات کی پیشرفت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
دیسی طیارہ بردارجہاز (آئی اے سی)کی تعمیر میں دیسی مواد 19341 کروڑ روپے کی مجموعی پروجیکٹ لاگت تقریبا 76فیصد ہے۔ آئی اے سی میں ہندوستانی صنعتی گھرانوں اور تقریباً 100ایم ایس ایم ای کے ذریعہ تیار کردہ دیگر آلات کے علاوہ بڑی تعدادمیں دیسی موادجیسے اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔بحری جہاز کی ملک میں ہی تعمیر نے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں اور گھریلو معیشت پراس کا گہر اثر پڑتا ہے۔ طیارہ بردار جہاز کی تعمیر کے کام کے لیے تقریباً 2000 شپ یارڈ اور 13000 نان یارڈ اہلکاروں کو سالانہ روزگار فراہم کی گئی ہے۔
طاقتور جنگی جہاز کے ایک مختصر سیر کے بعد، صدر جمہوریہ نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دیسی طیار بردار جہاز کی تعمیر میں دیسی صلاحیتوں کے فروغ کی سمت ہندوستانی بحریہ اور کوچین شپ یارڈ کی کوششوں کی ستائش کی جو 'خود انحصار ہندوستان' کے لیے ملک کی دریافت کی ایک روشن مثال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج (
U-14675
(Release ID: 1784456)