کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کنٹینروں کی عالمی سطح پر کمی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 DEC 2021 3:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22دسمبر؍2021:

سرکار نے کنٹینروں کی کمی اور زیادہ مال بھاڑے کی شرح جیسے مسائل کو دور کرنے کےلئے ایک کثیر رخی حکمت عملی اپنائی ہے۔اِن کوششوں کی قیادت کامرس و صنعت کی وزارت ، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت ، ریلوے کی وزارت ، سینٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکس اینڈ کسٹم(سی بی آئی سی)اور فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن(ایف آئی ای او)، کنٹینرز شپنگ لائنز ایسوسی ایشن(سی ایس ایل اے)، جیسے اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں سے مل کر ایک بین تادیبی ٹاسک فورس کے ذریعے انجام دی جارہی ہیں۔ٹاسک فورس نے متعدد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نشان زد لائن پر اجتماعی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔اِس میں ملک میں شپنگ لائنوں کے ذریعے خالی کنٹینروں کی بڑھتی ہوئی درآمدات، برآمد کاروں اور شپنگ لائنوں کے درمیان بہتر تال میل کی سہولت کے ذریعے مؤثر طور پر نفاذ کا منصوبہ ، رد کئے گئے ؍ ضبط کئے گئےکنٹینروں کی رہائی ، محصول بڑھانے جیسے اقدامات کے توسط سے اضافی شپنگ ؍کنٹینر صلاحیت کو خدمات میں شامل کرنا شامل ہیں۔ کنٹینروں کا ڈیوٹی فری ٹھہراؤ، ریلوے کے ذریعے خالی جگہ پر مال ڈھلائی کی رعایت، چنندہ سامانوں کےلئے ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ مدد، کنٹینر کی دستیابی کو مؤثر طور سے بڑھانے کےلئے ممکنہ طریقوں کی تلاش میں کنٹینر کے ٹرن اراؤنڈ وقت میں بہتری لانے کے اقدامات ، کنٹینروں کی دستیابی ، ان کی آمدو رفت کے مقابلے میں برآمدکاروں کے ذریعے تھوک ؍غیر تھوک آمدو رفت کو فروغ دینا جہاں بھی ممکن ہو وغیرہ جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

سرکار کے ذریعے مقررہ  حوصلہ مند برآمداتی ہدف کے عین مطابق اپریل-نومبر2021ء کی مدت کے دوران کل کاروباری برآمدات بڑھ کر 263.57بلین امریکی ڈالر ہوگئی ہے، جو 2020ء کے مقابلے میں تقریباً 51 فیصد زیادہ ہے۔ غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات بھی پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 42 فیصد زیادہ ہے۔چنانچہ مختلف شعبوں میں برآمداتی ہدف کو پورا کرنے کےلئے اضافی کنٹینروں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

یہ معلومات کامرس وصنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14672)


(ریلیز آئی ڈی: 1784388) وزیٹر کاؤنٹر : 164
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil