سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بھارت مالا پری یوجنا اسکیم کے تحت قومی شاہراہیں
Posted On:
22 DEC 2021 2:53PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،22 دسمبر/ بھارت مالا پری یوجنا مرحلہ – I کے تحت 560216 کروڑ روپئے کی لاگت والے 19265 کلو میٹر طویل پروجیکٹوں کا ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔ اب تک 6750 کلو میٹر سڑکیں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
بھارت مالا پری یوجنا مرحلہ – I کے تحت ریاستِ بہار میں 13720 کروڑ روپئے کی لاگت والے 612 کلو میٹر کے پروجیکٹوں کا ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔
قومی شاہراہوں کی تعمیر کے اہداف سال بہ سال کی بنیاد پر طے کئے جاتے ہیں ۔ حکومت نے رواں مالی سال 22-2021 ء کے دوران 12000 کلو میٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے ، جس میں سے 30 نومبر ، 2021 ء تک 5118 کلو میٹر کی تعمیر کی جا چکی ہے ۔
رواں مالی سال 22-2021 ء کا ہدف حاصل کرنے کی خاطر حکومت قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کی تکمیل پر اثر انداز ہونے والے مختلف معامالت جیسے زمین کو تحویل میں لینا ، تجاوزات کو ہٹانا ، امن و قانون کی بر قراری ، افادیتی چیزوں کی منتقلی ، مٹی ، مناسب ماحول / جنگلات / جنگلی حیات کی منظوری نہ ملنا ، آر او بی اور آر یو بی کے معاملات ، ٹھیکے سے متعلق معاملات وغیرہ کی قریب سے نگرانی کر رہی ہے اور ریاستوں حکومتوں ، مرکزی وزارتوں / محکموں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔ متعلقہ ریاستی عہدیداروں کے ساتھ مقامی / ضلع / ریاستی سطح پر یومیہ / ہفتہ وار / ماہانہ / سہ ماہی بنیاد پر ضرورت کے مطابق میٹنگیں کی جا رہی ہیں ۔ گذشتہ سال کا موازنہ مندرجہ ذیل ہے :
مالی سال
|
نشانہ
( کلو میٹر )
|
|
|
حصولیابی
( مجموعی )
|
|
پہلی سہ ماہی
|
دوسری سہ ماہی
|
تیسری سہ ماہی
|
چوتھی سہ ماہی
|
2021-22 ء
|
12000
|
2284
|
3824
|
5118 نومبر ، 21 تک
|
|
2020-21 ء
|
11000
|
1823
|
3950
|
7767
|
13327
|
ایک تخمینے کے مطابق ایک کلو میٹر قومی شاہراہ کی تعمیر کے لئے تقریباً 4076 دیہاڑیاں یا تقریباً 15.5 مین ایئرس کی ملازت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس لئے بھارت مالا پری یوجنا کے نفاذ کے لئے 14.2 کروڑ دیہاڑیاں یا 5.37 لاکھ مین ایئرس کی ضرورت ہے ۔
مذکورہ معلومات ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 14662
(Release ID: 1784366)
Visitor Counter : 205