کامرس اور صنعت کی وزارتہ
قومی خوردہ پالیسی
Posted On:
22 DEC 2021 3:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22دسمبر؍2021:
خوردہ کاروبار کو منظم کرنے اور خوردہ کاروباری علاقے کی تمام شکلوں کی ترقی کےلئے ایک خیر سگالی والے طریقے سے قومی خوردہ کاروبار پالیسی کا مسودہ تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی کے تعلق سے اصلاح کرنا ہے ، جوکہ سستے قرض تک آسان اور فوری رسائی کو یقینی بناتاہے۔خوردہ کاروبار کا ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔ جدید تکنیک اور بہتر ڈھانچہ جاتی حمایت کو فروغ دے کر خوردہ کاروبار کی تقسیم کی سریز میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ہنرمندی کو فروغ دینا اور محنت کی بہتری میں اصلاح لانا، بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا، خوردہ شعبے کے لئے ایک مؤثر مشاورت اور شکایت کے ازالے کےلئے سسٹم مہیا کرنا، کاروباریوں اور ان کی ملازمین کی بہبود کے تعلق سے اس نئی پالیسی میں خصوصی طور پر زور دیا گیا ہے۔
یہ معلومات آج کامرس وصنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14671)
(Release ID: 1784360)
Visitor Counter : 212