سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں سے رسائی کی اجازت

Posted On: 22 DEC 2021 2:49PM by PIB Delhi

گزشتہ تین سالوں میں وزارت کی طرف سے نجی جائیدادوں تک رسائی کے لیے کل 1640 اجازتیں دی گئی ہیں۔

قومی شاہراہوں کے ساتھ جائیدادوں تک رسائی کی اجازت MoRTH سرکلر نمبر RW-NH-33032/01/2017-S&R (R) مورخہ 26.06.2020 کے مطابق دی گئی ہے، جس میں درخواست کی پروسیسنگ فیس، لائسنس فیس، بینک گارنٹی، مختلف املاک کی اقسام اور معاملات کے لیے جرمانے وغیرہ کی تفصیل اور سائٹ کی مناسبیت کا اندازہ لگانے کے لیے تکنیکی تقاضوں کے ساتھ ساتھ ان معیارات کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں جن کے مطابق درخواست دہندگان کو تعمیر مکمل کرنی ہے۔

رسائی کی اجازت کے رہنما خطوط سڑک کی حفاظت، بغیر کسی مداخلت کے ٹریفک کے بہاؤ اور کسی بھی ٹول لیکیج/ چوری سے بچنے کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ درخواست دہندگان کی رہنمائی کے لیے رہنما خطوط میں درخواست دہندگان کی طرف سے جمع کرائے جانے والے دستاویزات کی فہرست کے ساتھ زمین کے پارسل کی تکنیکی مناسبیت کا اندازہ لگانے کے لیے آسان فارمیٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس عمل کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے، آن لائن پورٹل کے ذریعے رسائی کی اجازت دینے کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

معیاری آپریٹنگ پروسیس (SOP) کے ساتھ تفصیلی رہنما خطوط کو صارفین سے موصول ہونے والے تاثرات کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً آسان بنایا جاتا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                                             

ش ح۔ ف ش ع- س ا  

U: 14666


(Release ID: 1784322)
Read this release in: English