وزارت دفاع
ہندوستانی فوج نے جج ایڈوکیٹ جنرل کے محکمے کا 38 واں یوم کارپس منایا
Posted On:
21 DEC 2021 5:36PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج نے 21دسمبر ، 2021کو جج ایڈوکیٹ جنرل کے محکمے کا 38واں یوم کارپس منایا۔ اس موقع پر ایڈجوٹینٹ جنرل اور جج ایڈوکیٹ جنرل کے محکمے کے کرنل کمانڈینٹ ، لیفٹیننٹ جنرل ہرش گپتا اور جج ایڈوکیٹ جنرل میجرجنرل پروین کمارنے ملک کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کی۔
جج ایڈوکیٹ جنرل کے محکمے کی تاریخ برٹش آرٹیکل کی وار 1385 میں ملتی ہے ۔ 21دسمبر،1949کو آرمی ایکٹ بل پارلیمنٹ میں پیش کیاگیاتھا ، اسی کی مناسبت سے 21دسمبر کو جج ایڈوکیٹ جنرل کے محکمے کے یوم کارپس کے طورپرمنایاجاتاہے ۔ ہندوستانی فوج کی قانونی شاخ ہونے کی وجہ سے ، یہ فوج کے نظم وضبط سے متعلق امور اور مقدمات کا کام کاج سنبھالتی ہے۔ جج ایڈوکیٹ جنرل ملٹری ،مارشل اور بین الاقوامی قانون کے معاملے میں فوجی عملے کے سربراہ کے قانونی مشیر ہیں اور وہ ملٹری قانون کے اطلاق سے جڑے نظم وضبط سے متعلق امور میں ایڈجوٹنٹ جنرل کی مدد بھی کرتے ہیں۔
*************
(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)
U-14642
(Release ID: 1784154)
Visitor Counter : 123