مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
رہائش اورشہری امورکی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
Posted On:
21 DEC 2021 8:08PM by PIB Delhi
رہائش اورشہری امورکی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقادآج پارلیمنٹ ہاؤس اینکسی ، نئی دہلی میں ہوا۔ میٹنگ کااہم ایجنڈا ‘‘ اسمارٹ سٹیز مشن ’’ تھا۔ رہائش اورشہری امورکے وزیر جناب پردیپ پوری نے اس اجلاس کی صدارت کی ۔
اسمارٹ سٹیز مشن کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے جناب پوری نے کہاکہ 25جون ، 2021کو شروع کئے گئے مشن کا اہم مقصد شہروں کو فروغ دینا ہے تاکہ اہم بنیادی ڈھانچے ،صاف اور پائیدارماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ‘‘اسمارٹ سولیشنز ’’ کے اطلاق کے ذریعہ شہریوں کی معیاری زندگی کو بہتربنایاجاسکے ۔ مشن کا مقصد سماجی ، اقتصادی ، جسمانی اور شہرکے ادارہ جاتی ستونوں پر جامع کام کے ذریعہ معاشی ترقی کو فروغ دینا اور زندگی کے معیارکو بہتربناناہے ۔ دومرحلے میں قومی مقابلے کے ذریعہ اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے 100شہروں کا انتخاب کیاگیاہے ۔
اسمارٹ سٹی مشن مرکز کی اعانت یافتہ اسکیم ہے ، جس کے تحت مرکزی حکومت پانچ سالوں کے لئے 48000کروڑروپے تک کی مالی مدد فراہم کرے گی ۔ مرکز ہرسال اوسطاًہرشہرکیلئے 100کروڑروپے اور ریاست /یوایل بی کے ذریعہ اسی طرح کی مساوی رقم فراہم کی جائے گی ۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعہ پرائیویٹ شعبے کی شرکت پرزوردیاجارہاہے ۔قومی سطح پر کل ملاکر200000 کروڑ روپے مالیت کے پانچ ہزارسے زیادہ پروجیکٹس تجاویز میں شامل کئے گئے ہیں ۔ یہ مشن دوجہتی حکمت عملی پرکام کررہا ہے ، جس میں مکمل شہر اور علاقے پرمبنی ترقیاتی پروجیکٹس شامل ہیں ۔شہری سطح پر نفاذ کیلئے خصوصی مقاصد کی تکمیل کرنے والی معاون ادارہ (ایس پی وی ) کی تشکیل کی گئی ہے ۔ اسمارٹ سٹی کا نہ کوئی خاکہ اورنہ ہی عالمی سطح پر مقبول اس کی کوئی تعریف ہے ۔ لہذااسمارٹ سٹی کا تصور ترقی کی سطح ، تبدیلی کی خواہش اور اصلاح کے وسائل نیز شہروں کے مکینوں کی خواہشات پرمنحصرہے ۔
12نومبر ، 2021تک اس کے عملدرآمد میں زبردست تیزی مشن کی مجموعی پیش رفت کو ظاہرکرتاہے ۔ اب تک 184998 کروڑروپے لاگت کے 6452سے زائد پروجیکٹس کا ٹینڈر دیاجاچکا ہے ۔ ان میں سے تقریبا 5809پروجیکٹوں کے لئے ورک آرڈرجاری کئے جاچکے ہیں ، جن کی لاگت 156571کروڑروپے ہے ، جب کہ تقریبا 53175کروڑروپے کی لاگت 3131 پروجیکٹ مکمل کئے جاچکے ہیں۔ مشن کی شروعات کے بعد سے بھارت سرکارنے اس مشن کے تحت 100شہروں کو 27234کروڑروپے جاری کرچکی ہے ۔ ریاستی سطح کی اعلیٰ اختیاری اسٹیئرنگ کمیٹی کے ذریعہ مستقل بنیاد پر ان شہروں میں مشن کی پیش رفت جاری ہے ۔
مشن نے متعدد اقدامات کا آغاز کیاہے جو نہ صرف شہری ترقی کے مختلف پہلوؤں پرمربوط ترقی کو یقینی بنائیں گے ، بلکہ ملک میں معیاری شہرکاری کے لئے طویل مدتی بنیاد رکھنے میں بھی مدد کریں گے ۔ ان میں کچھ اقدامات درج ذیل ہیں :
- ایز آف دی لیونگ انڈیکس
- میونسپل پرفامننس انڈیکس
- سٹی جی ڈی پی فریم ورک
- کلائمیٹ اسمارٹ سٹیز اسسمنٹ فریم ورک
- ڈیٹا میچوریٹی اسسمنٹ فریم ورک
- آئی سی سی سی میچوریٹی اسسمنٹ فریم ورک
- ڈیٹا سٹی اسٹراٹیجی
- انڈین اربن ڈیٹا آبزرویٹری
- انڈین اربن ڈیٹا ایکسچینج
- اسمارٹ سٹیز اوپن ڈیٹا انیشی ایٹو
- نیشنل اربن انّوویشن اسٹیک
- نیشنل اربن ڈجیٹل مشن
- آئی سی ٹی اسٹینڈرڈز
- انڈیاسائیکلز 4چینج (آئی سی 4سی ) چیلنج
- اسٹریٹ 4پیپل ایکسچینج
- نرچرنگ نیبرہوڈس چیلنج
- ٹرانسپورٹ 4 آل (ٹی 4 آل ) چیلنج
- ایٹ اسمارٹ سٹیز چیلنج
- سٹی انویسٹمنٹس ٹو انوویٹ ، انٹرگیٹ اور سسٹین (سی آئی ٹی آئی آئی ایس ) چیلنج
- کلائمیٹ سینٹرفارسٹیز
- کلائمیٹ اسمارٹ سٹیز ایلائنس
- انڈیا اسمارٹ سٹیز فیلو شپ پروگرام
- دی اربن لرننگ انٹرن شپ پروگرام
وزیرموصوف نے یہ بھی مطلع کیا کہ اسمارٹ سٹیز نے کووڈ -19کے دوران بحران سے نمٹنے میں اہم کردار اداکیاہے ۔مربوط کمان اور کنٹرول سینٹرکو کووڈ -19وارروم کے طورپر استعمال کیاگیاتھا ، جنھوں نے اطلاعات ، مواصلات ، بندوبست اورتیاری کے شعبوں میں مدد کی تھی ۔ میٹنگ کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے قابل قدر تجاویز پیش کیں ۔
*************
(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)
U-14630
(22.12.2021)
(Release ID: 1784128)
Visitor Counter : 149