سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شری نتن گڈکری نے اتر پردیش میں 4160 کروڑ روپے کی 232 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

Posted On: 20 DEC 2021 5:20PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں اتر پردیش کے جون پور اور مرزا پور میں 4160 کروڑ روپئے کی لاگت سے 232 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔

1.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے روزگار پیدا کرنے اور اقتصادی خوشحالی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتر پردیش کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان روڈپروجیکٹ سے ریاست کی ترقی کو فروغ ملے گا، خطے میں بہتر رابطے فراہم ہوں گے اور ریاست کی ترقی کی رفتار دوگنی ہوگی ۔

2.jpg

روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نے کہا کہ یہ سڑک منصوبے خطے میں بہتر رابطے کے ساتھ سامان کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زرعی پیداوار، مقامی اور دیگر مصنوعات کی منڈیوں تک رسائی بڑھے گی۔

3.jpg

جونپور میں، شری گڈکری نے 3 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، جو 1,123 کروڑ روپے کی لاگت سے 86 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

مرزا پور میں، شری گڈکری نے 3037 کروڑ روپے کے چار نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جن کی کل لمبائی 146 کلومیٹر ہے۔

****************

(ش ح ۔س ک۔ ف ر)

U NO: 14648


(Release ID: 1784127) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil