زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نامیاتی کپاس کی پیداوار
Posted On:
21 DEC 2021 5:01PM by PIB Delhi
ریاستی سرکاریں نامیاتی کپاس سمیت کپاس کی ہر قسم کی پیداوار کے لئے ذمہ دار ہیں۔ زاعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ (ڈی اے اور ایف ڈبلیو) یوزر صنعت کے ذریعہ خصوصی / نامیاتی کھاد کی فروغ کے لئے وکالت کرتا ہے، تاکہ کسانوں کو اُن کی پیداوار کی بہتر قیمت مل سکے۔ کامرس اور صنعت کی وزارت کی زرعی اور ڈبہ بند مصنوعات کی بر آمدات کی ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، نامیاتی پیدا وار کے لئے قومی پروگرام (این پی او پی) کے نفاذ کے لئے سکریٹریٹ ہے۔ این پی او پی سند جاری کرنے والے اداروں اور نامیاتی عمل اور پیدا وار کی صنعت کاری کی منظوری کے لئے ایک ادارہ جاتی طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ اس وقت خام نامیاتی کپاس ( بیج والی کپاس)، این پی او پی کے سرٹیفکیشن کے تحت رکھی گئی ہے، جیسا کہ بیرونی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) کے بیرونی تجارت (ترقیاتی اور ضابطے) کے قانون کے تحت نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ دھنائی ، چھٹائی ، سلائی اور بنائی وغیرہ جیسے عوامل کو ملک سے بر آمدات کے لئے لازمی ضروریات کے طور پر ، این پی او پی کے تحت احاطہ نہیں کیا جاتا، بلکہ نامیاتی کپاس سے تیار شدہ مال کو نجی سرٹیفکیشن نظام کے تحت بر آمد کیا جاتا ہے۔ کپاس کی تیار شدہ قسم کے سپلائی چین میں در پیش چیلنجوں اور مسائل کے بارے میں تمام خدشات کو دور کرنے کے لئے ، ٹیکسٹائل کی وزارت کی صلاح پر ، اے پی ای ڈی اے نے فارم سے تیاری تک ،فائبر کی سرٹیفکیشن کے لئے این پی او پی کے تحت ، رضا کارانہ بنیاد پر ، 2020 میں ہندوستانی نامیاتی فائبرس اور مصنوعات کے لئے تحویل کے سلسلے کے لئے معیارات تیار کئے اور انہیں لاگو کیا۔
علاوہ ازیں حکومت ،16-2015 سے، پرم پراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) اور شمال مشرقی خطے کے لئے مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ اسکیموں کے تحت نامیاتی فارمنگ کو فروغ دے رہی ہے۔ دونوں اسکیمیں نامیاتی پیداوار سے لے کر سرٹیفکیشن اور مارکیٹنگ تک کے لئے نامیاتی کسانوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرتی ہیں، جس میں کٹائی کے بعد کے انتظامیہ کی پروسیسنگ، پیکجنگ اور اسٹوریج وغیرہ بھی شامل ہیں۔
زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر) – کپاس کی تحقیق کا مرکزی ادارہ (سی ایس آئی آر) اور کپاس سے متعلق کُل ہند کورڈینیٹڈ تحقیقی پروجیکٹ (اے آئی سی آر پی) نے 2017 سے 2021 کے دوران 64 طرح کی غیر - بی ٹی (نان - جی ایم) کپاس کی قسمیں / ہائبرڈ جاری کئے ہیں، جسے نامیاتی کپاس اگانے والے استعمال کرسکتے ہیں۔ تخمی / اجناسی بیج ڈیولپرس کے پاس دستیاب ہیں اور ضرورت معلوم ہونے کے بعد نامیاتی کپاس کے کسانوں کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ کپاس سے متعلق آئی سی اے آر - سی آئی سی آر اور اے آئی سی آر پی نامیاتی کپاس کی پیداوار کے لئے تخمی بیجوں اور عوامل کے پیکیج کا وسیلہ فراہم کرکے کسانوں کی مدد کر رہے ہیں۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-14644
(Release ID: 1784119)
Visitor Counter : 194