کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب منسکھ مانڈویا اور جناب بھوپیندر پٹیل نے دسویں فعال گجرات عالمی سمٹ 2022 سے پہلے کی تقریب کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا

Posted On: 21 DEC 2021 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21دسمبر، 2021/حکومت گجرات 10ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2022  کا  10 سے 12 جنوری، 2022 تک، مہاتما مندر کنونشن اور نمائش سینٹر، گاندھی نگر کاانعقادکر رہی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ اس سے پہلے ایک سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے جس کا موضوع ہے دوا سازی اور طبی آلات پر توجہ دیتے ہوئے مجموعی حفظان صحت۔ یہ سمٹ گجرات کے شہر گاندھی نگر میں پنڈت دین دیال توانائی یونیورسٹی میں 18 دسمبر ، 2021 کو منعقد کی جائے گی۔

سمٹ  سے پہلے کی اس تقریبا کا افتتاح، صحت  و خاندانی بہبود، کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل نے کیا تھا۔حکومت ہند کی دوا سازی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ایس اپرنا ، آئی اے ایس ، امریکہ کے خوراک اور دواؤں کے کنٹرول کی انتظامیہ کی انڈیا آفس کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ساراہ میکمولین اور بھارت کے ڈگرس کنٹرولر جنرل ڈاکٹر وی جی سومانی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

سمٹ سے پہلے کی اس تقریبا میں مندرجہ ذیل باتوں پر توجہ دی گئی :

  • پیداوار سے مربوط ترپی ایل آئی کی سکیم کے ذریعے دواؤں کی بڑے پیمانے پر تیاری کا فروغ
  • ایکٹیو دوا سازی اجزا اور طبی آلات پر بھارت کے انحصار میں کمی
  • جن اوشدھی کیندر – جینرک دوائیں

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14617



(Release ID: 1784069) Visitor Counter : 137


Read this release in: Tamil , English , Hindi