بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں پر ٹریفک

Posted On: 21 DEC 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21دسمبر، 2021/ بڑی بندرگاہوں پر کارگو ٹریفک میں 21-2020 کے دوران 4.57 فیصد کمی آئی ۔ یہ کمی 20-2019 کے مقابلے ہے۔ 21-2020 میں بڑی بندرگاہوں میں مجموعی ٹریفک 672.68 ملین ٹن تھا جبکہ 20-2019 میں یہ 704.927 ملین ٹن تھا۔ بڑی بندرگاہوں پر کووڈ – 19 کا اثر مارچ 2020 سے شروع ہوا تھا۔

اپریل سے اکتوبر 2021 کے درمیان ٹریفک نے پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 14.59 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اپریل سے اکتوبر 2021 کی مدت میں بڑی بندرگاہوں پر مجموعی ٹریفک تقریباً 406.9 ملین ٹن تھا جبکہ 2020 کی اسی مدت میں یہ ٹریفک 355.16 ملین ٹن تھا۔

حکومت نے عالمی وبا کے اثرات سے نمٹنے اور سپلائی چین کے بلارکاوٹ جاری رہنے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف کوششیں اور اقدامات کیے جو مندرجہ ذیل ہیں :

  1. بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت نے اور اس سے منسلک اداروں نے تجارت کو راحت دینے کےلیے مختلف ہدایات اور سرکولر جاری کیے۔
  2. بڑی بندرگاہوں پر کارگو کے لیے ذخیرہ کرنے کی جگہ کی یقین دہانی کی گئی۔
  3. بڑی بندرگاہوں نےقرنطینہ کیے ہوئے جہازون کے لیے وی آر سی چارجز ختم کر دیئے۔

یہ جانکاری راجیہ سبھا میں آج بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14621



(Release ID: 1784068) Visitor Counter : 128


Read this release in: English