بھاری صنعتوں کی وزارت

بھارت کی سڑکوں پر 8.77 لاکھ فعال الیکٹرک گاڑیاں ہیں


ایف اے ایم ای-انڈیا اسکیم کے مرحلہ دوم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کو پیشگی کمی کی صورت میں ترغیبات فراہم کی گئی ہیں

Posted On: 21 DEC 2021 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی:21 دسمبر،2021۔بھاری صنعتوں کے وزیرمملکت جناب کرشن پال گُر جر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ای۔واہن پورٹل کے مطابق، 08دسمبر 2021 کی تاریخ کو بھارت کی سڑکوں پر تقریباً 8.77 لاکھ فعال الیکٹرک گاڑیاں موجود ہیں۔

ایف اے ایم ای –انڈیا اسکیم کے مرحلہ دوم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کو الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کی صورت میں ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید برآں بھاری صنعتوں کی وزارت کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے درج ذیل پیداوار پر مبنی ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں:

  1. مرکزی کابینہ نے 12 مئی 2021 کو بھارت میں 50گیگاواٹ فی گھنٹہ (جی ڈبلیو ایچ) کی کُل پیداواری صلاحیت اور  پانچ برسوں کیلئے 18100 کروڑ روپئے کے اخراجات کے ساتھ ایڈوانس کیمسٹری سیل (اے سی سی)، بیٹری اسٹوریج کیلئے مینوفیکچرنگ سہولتیں قائم کرنے کیلئے پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی۔
  2. حکومت نے پانچ برسوں کی مدت کیلئے 25938 کروڑ روپئے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ آٹوموبائل اور آٹوپُرزوں کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی)اسکیم کو منظوری دی۔ آٹوموبائل اور آٹو پُرزوں کیلئے پیداوارسے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیاں آتی ہیں۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14606



(Release ID: 1783938) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu