وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت، اپنی’پبلک لائبریریوں کی امداد  کرنے کی میچنگ اسکیم‘ کے تحت ، پبلک لائبریریوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 DEC 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 دسمبر 2021: وزارت ثقافت کے تحت 6 پبلک لائبریریاں ہیں جو فعال ہیں۔ ان میں کولکتہ میں نیشنل لائبریری، کولکتہ میں سینٹرل ریفرینس لائبریری، نئی دلّی میں سینٹرل سکریٹیریٹ لائبریری، دلّی میں دلّی پبلک لائبریری، پٹنہ میں خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری اور رام پور میں رامپور رضا لائبریری شامل ہیں۔

لائبریری ایک ریاستی موضوع ہے اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پبلک لائبریریز متعلقہ ریاست ، مرکز کے زیر انتظام علاقے کی اتھارٹی کے انتظامیہ کنٹرول کے تحت کام کرتی ہیں۔ البتہ  وزارت ثقافت کے تحت ایک خود مختار تنظیم ، راجا رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن، اپنی  ’پبلک لائبریریوں کی امداد  کرنے کی میچنگ اسکیم‘ کے تحت  پبلک لائبریریوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے جو متعلقہ ریاستی لائبریری اتھارٹیز کے ذریعے  سفارش کردہ درخواستوں کی بنیاد پر  گنجائش میں توسیع کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔

یہ وزارت  لائبریریز اسکیم سے متعلق قومی مشن چلاتی ہے۔ ’بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن‘ کے ذیلی عنصر کے تحت ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی امداد (1) ریاستی سینٹرل لائبریری اور ایک (1) شرکت کرنے والی ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ضلعی لائبریری کو فراہم کی جاتی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے فراہم کیں۔

*****

U.No.14600

(ش ح - اع - ر ا)


(ریلیز آئی ڈی: 1783801) وزیٹر کاؤنٹر : 163
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil