وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

این اے ٹی  ایس پروگرام  کے ذریعے روزگار کی پیداوار

Posted On: 20 DEC 2021 4:55PM by PIB Delhi

قومی تربیتی پروگرام (این اے ٹی ایس ) کو ممبئی، چنئی، کانپور اور کولکتہ میں واقع تربیتی/عملی تربیتی بورڈز کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے جو وزارت تعلیم کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت خود مختار ادارہ  ہیں۔

یہ پروگرام نئے گریجویٹ انجینئرز، انجینئرنگ میں ڈپلوما کرنے والے طلبا اور نان انجینئرنگ گریجویٹ طلباء کے لیے عملی تربیت کے خلا کو پُر کرتا ہے۔ اس کا مقصد ان کے کاروبار/کاروباری ایکسپوزرکے معیار اور کاروباری اداروں اور تنظیموں کے لیے تکنیکی انسانی وسائل کو بہتر بنانا ہے۔

نیشنل اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم (این اے ٹی ایس) کے مقاصد یہ ہیں:

  1. مہارت کی ترقی کو فروغ دینا اور ان طلباء کو ہنر فراہم کرنے میں خلاء کو دور کرنا جو کالجوں میں اپنی تعلیم کے دوران یہ تربیت حاصل نہیں کرپاتے ہیں اور اس طرح انہیں مزید ملازمت کے قابل بنانا؛ اور
  2. ابھرتے ہوئے شعبوں میں مطلوبہ انسانی وسائل کو پورا کرنے کے لیے آجروں کو نظم و ضبط اور ہنر مند افرادی قوت کو تربیت دینے کے لیے سہولت فراہم کرنا۔

نیتی آیوگ کے ماتحت خودمختار ادارہ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اکنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (این آئی ایل ای آرڈ) کی جانب سے 2019 میں کی گئی  اسکیم کے سہ فریقی جائزے کے مطابق، ، این اے ٹی ایس کے تحت اپرنٹس شپ کے بعد ملازمت کا فیصد کل زیرملازم افراد کا تقریباً 80 فیصد ہے۔ روزگار کا فیصد اور این اے ٹی اسکیم کے تحت اندراج شدہ طلباء کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

Year

Students enrolled

Employment data collected

% data collected

% employment out of data collected

Remarks

2017-18

1,30,260

*

*

67%

 

2018-19

1,29,459

*

*

79%

2019-20

1,08,843

74,970

68.9%

77%

Data collected from NATS Portal.

2020-21

1,00,807

46,798

46.4%

95%

 

نوٹ- * نیتی  آیوگ کا ایک خود مختار ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اکنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (این آئی ایل ای آرڈ) کے ذریعہ جائزہ لیا گیا۔

 این اے ٹی ایس کے دائرہ کار کو بھی وسعت دی گئی ہے جس میں ہیومینیٹیز، سائنس اور کامرس کے طلبہ کے علاوہ انجینئرنگ شعبے کے طلبا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 01.04.2021 سے 31.03.2026 تک اگلے پانچ سالوں میں تقریباً 8.57 لاکھ طلباء کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔ پروجیکٹ کی لاگت کو بڑھا کر 3,054 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

****************

(ش ح ۔ع ح۔ک ا )

U NO: 14599


(Release ID: 1783799) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Tamil