وزارتِ تعلیم

سمگر سکشا ابھیان

Posted On: 20 DEC 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 دسمبر 2021: سمگر سکشا اسکیم، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وضع کی گئی ہے کہ تمام بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو جس میں ایسا یکساں اور شمولیات کلاس روم کا ماحول ہو جو ان کی متنوع پس منظر، کثیر لسانی ضروریات، مختلف تعلیمی صلاحیتوں کی دیکھ بھال کرسکے اور انھیں آموزشی عمل میں ایک فعال شرکت کرنے وا لا بنا سکے۔ یہ اسکیم پانچ سال کی مدت کے لیے جاری رہے گی جو کہ یکم اپریل 2021 سے 31 مارچ 2026 تک کے لیے ہوگی۔

سمگر سکشا اسکیم کو جاری رکھنے کے لیے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، سلسلے کی وزارتوں، خود مختار اداروں اور تجاویز / مشاہدات کے ساتھ صلاح ومشورے کا ایک سلسلہ جاری رہا تاکہ تبدیلی، پروگرام جاتی از سر نو جائزے اور مالیاتی ضابطوں کے از سر نو جائزے کے شعبوں میں جستجو کی جاسکے نیز مداخلتوں کا اضافہ کیا جاسکے۔ جائزہ شدہ سمگر سکشا اسکیم کے از سر نو تیار کردہ ڈھانچہ جاتی / دوبارہ تیار کردہ پروگرام جاتی اور مالی ضوابط، تمام شراکت داروں کے ساتھ ساجھا کئے گئے تھے۔ از سر نو ڈیزائن کردہ سمگر سکشا سے متعلق مختصر تفصیلات اس سائٹ https://samagra.education.gov.in/docs/samagra_shiksha.pdf . پر دستیاب ہیں۔

یہ اسکیم ، ریاستی سطح پر واحد ریاستی نفاذ کی سوسائٹی (ایس آئی ایس) کے ذریعے مرکز کے زیر سرپرستی ایک اسکیم کے طور پر نافذکی گئی ہے۔

اس اسکیم میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع نگرانی اور اندازۂ قدر کا طریقہ کار موجود ہے کہ مداخلتوں کا زیادہ سے زیادہ نفاذ ہوسکے جس میں کارکردگی کی درجہ بندی کی اشاریہ (پی جی آئی) متحد ضلعی معلوماتی نظام برائے تعلیم (یو ڈی آئی ایس ای+)، پروجیکٹ اپرائزل،  بجٹ جاتی کامیابیاں اور اعداد وشمار کو ہینڈل کرنے کا نظام (پربندھ)، کامیابی کا قومی سروے (این اے ایس)،  آڈٹ کا طریقہ کار، جامع جائزہ مشن (سی آر ایم)، سماجی آڈٹ، نگرانی کے اداروں کے ذریعے تیسری پارٹی کی نگرانی اور کلیدی کارکردگی کے اشاریے (کے پی آئیز) شامل ہیں۔

مالیاتی انتظامیہ اور خریداری سے متعلق سمگر سکشا کے مینول میں، رقم کی آمد کے انتظامیہ، اکاؤنٹنگ، مالیاتی رپورٹنگ، اندرونی کنٹرول اور آڈٹ، بیرونی آڈٹ، سرکاری خریداری کے ضابطوں وغیرہ سے متعلق ضوابط کی تفصیلات موجود ہیں۔ ریاستی نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاستی نفاذ کی سوسائٹیوں کی سالانہ رپورٹس کو بھی ہر سال پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔

مزید برآں وزارت تعلیم، پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ریاستی وزراء تعلیم اور سکریٹریوں کے ساتھ وقفے وقفے سے میٹنگیں کرتی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انّا پورنا دیوی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.14594

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1783775) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Tamil