بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے لیئونولکس لمیٹڈ کے ذریعہ فوربس این ویرو سولیوشنز لمیٹڈ کی حصہ داری میں عمل داری کی حصولیابی کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 DEC 2021 12:01PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے ، کمپٹیشن ایکٹ 2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت لیئونولکس لمیٹڈ (حاصل کنندہ /ایل ایل ) کے ذریعہ فوربس این ویرو سولیوشنز لمیٹڈ (ہدف /ایف ای ایس ایل ) کی حصہ داری میں عمل داری کی حصولیابی کو منظوری دے دی ہے ۔
مجوزہ اتحادکا تعلق سیبی (سبسٹینشیل ایکوزیشن آف شیئرز اینڈ ٹیک اوورس ) کے التزامات کے تحت ایک کھلی پیش کش کے ذریعہ سے ایف ای ایس ایل کی حصہ داری میں عمل داری کی ،ایل ایل کے ذریعہ 72.56فیصد تک ابتدائی حصولیابی اور بعد میں 26فیصد تک حصولیابی سے ہے ۔ ایف ای ایس ایل میں ایوریکا فوربس لمیٹڈ کے صحت سیفٹی بزنس سے متعلق آلات شامل ہوں گے ، جس میں (الف ) واٹرپیوریفائر (ب) ایئرپیوریفائر(ج) سیکیورٹی سہولیات (د) ویکیوم کلینرز اور (ہ) ہواکی صفائی کے برقی نظام شامل ہیں ۔
اس مجوزہ اتحاد کی نوعیت ایک حصولیابی کی ہے اور یہ کمپٹیشن ایکٹ ،2002 کی دفعہ 5(اے) کے تحت آتاہے ۔
ایل ایل (لیئونولکس لمیٹڈ)
ایل ایل ایک خصوی مقصد والا اظہارکا ذریعہ ہے ، جسے اے آئی گلوبل انویسٹ منٹ (قبرص ) پی سی سی لمیٹڈ (اے آئی گلوبل ) نے اپنا حصہ بنالیاہے ۔ اے آئی گلوبل ، ایڈوینٹ انٹرنیشنل کے زیرانتظام تمام فنڈز کے لئے ایشیا کے سرمایہ کاری مرکز کی حیثیت سے کام کرتاہے ۔
ایف ای ایس ایل
ایف ای ایس ایل اس وقت ایوریکا فوربس لمیٹڈ (ایف ای ایل ) کی ایک ذیلی شاخ ہے ۔
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔
***************
( ش ح ۔ س ب۔ع آ)
U-14591
(ریلیز آئی ڈی: 1783769)
وزیٹر کاؤنٹر : 195