سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

پریس نوٹ

Posted On: 20 DEC 2021 9:53PM by PIB Delhi

سپریم کورٹ نے، مؤرخہ 15 دسمبر 2021 کی  خصوصی اپیل چھٹی کی درخواست اپیل (سی) نمبر 19756-راہل رمیش واگھ بنام مہاراشٹر ریاست اور مؤرخہ 17 دسمبر 2021 کی متفرقات درخواست  نمبر2021؍ 31495منموہن نگر بنام  ریاست مدھیہ پردیش کے  سلسلے میں مہاراشٹر  اور مدھیہ پردیش ریاستی سرکاروں کے ذریعے  مقامی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے حق میں دیا گیا 27 فیصد ریزرویشن حال ہی میں ختم کر دیا ہے۔

مرکزی حکومت کا تعلق اس معاملے سے ہے اوروہ سبھی فریقوں یعنی پنچایتی راج  کی وزارت، پارلیمانی امور کی وزارت، قانونی امور کے محکمے اور امور داخلہ کی وزارت کے خیالات جاننے کے لئے  اس معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں ریاستوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے طے کردہ تمام اصولوں پر عمل کرتے ہوئے آئین کی دفعات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ریزرویشن کی پالیسی اپنائیں۔

حکومت سپریم کورٹ کے سامنے ایک نظرثانی کی درخواست دائر کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ مقامی اداروں؍میونسپل کارپوریشنوں میں او بی سی کے لئے  وقتی طور پر سیاسی ریزرویشن کی اجازت دی جائے جب تک کہ ریاستیں سپریم کورٹ کے طے کردہ تین جہتی جانچ کے  ضابطے کے اصولوں کی تعمیل نہیں کرتیں۔

***************

( ش ح ۔ ح ا۔ک ا)

U-14572



(Release ID: 1783729) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Punjabi