اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی طلباء کے لئے کوچنگ

Posted On: 20 DEC 2021 3:32PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،20 دسمبر/ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب  مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ اقلیتی امور کی وزارت 6 نوٹیفائیڈ اقلیتی  برادریوں ، یعنی بودھ ، سکھ ، جین ، مسلمان ، پارسی اور عیسائی سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے  مفت کوچنگ  اور متعلقہ  اسکیم ( نیا سویرا ) نافذ کرتی ہے ۔ اسکیم کے تحت  پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسی ( پی آئی اے ) کا پینل بنانے کے لئے انتخاب کرنے کا پیمانہ  مندرجہ ذیل ہے ۔

          یہ ادارہ ایک رجسٹرڈ ادارہ  یا  سوسائٹی  رجسٹریشن قانون 1860 / کمپنی ایکٹ 2016 کے تحت یا ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے متعلقہ ایکٹ  کے تحت رجسٹرڈ  ہونا چاہیئے ۔

          نافذ کرنے والی ایجنسی  / ادارہ کو کم از  کم تین سال کے لئے رجسٹریشن کرانا ہو گا ، جو ریاستوں / یو ٹی / کوچنگ   اداروں سے درخواستیں طلب کرنے کی تاریخ سے تین سال کے لئے ہو گا ۔

          نیا سویرا اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے کے وقت ادارہ / سینٹر کم از کم 3 سال سے پہلے سے فعال ہونا چاہیئے اور پچھلے  3 برسوں میں نیا سویرا اسکیم سمیت ، اس ادارے میں ہر سال کم از کم 100 طلباء کا داخلہ ہونا چاہیئے ۔

          ادارے کے پاس اس کے پے رول پر یا جز وقتی  طور پر مطلوبہ  تعداد  میں فیکلٹی  ( اساتذہ ) دستیاب  ہونے چاہئیں ۔

          ادارے  کے پاس ، جن کورسوں کو چلانے کے لئے  ،  اس نے درخواست دی ہے ، تمام ضروری بنیادی ڈھانچہ جیسے عمارت ، لائبریری  اور ساز و سامان  موجود ہونا چاہیئے ۔

          کوچنگ  اداروں کا ، جن کورس کے لئے اس نے درخواست دی ہے ، ان مضامین میں کامیابی  کی شرح  کم از کم 15 فی صد ہونی چاہیئے ۔ اس سلسلے میں ادارے  کا سابقہ  ریکارڈ  بھی دیکھا جائے گا ۔

          نافذ کرنے والی ایجنسیوں  کا رجسٹریشن  نیتی آیوگ  کے پورٹل میں  (http://ngodarpan.gov.in ) پر ہونا لازمی ہے ۔

          ادارہ / سینٹر پہلے کسی بھی وقت دیوالیہ  قرار نہ دیا گیا ہو ۔

          ادارہ / سینٹر کو پہلے  کبھی بھی کسی سرکاری محکمے سے بلیک لسٹ نہ کیا گیا ہو ۔

          وزارت نے 18-2017 ء میں تمل ناڈو سمیت پورے ملک میں 130 پی آئی اے کو پینل میں شامل کیا تھا ۔ اہل طلباء کسی مخصوص علاقے کے تعلق  کے بغیر کسی بھی پی آئی اے سے فیض  حاصل کر سکتے ہیں ۔ رواں مالی سال 22-2021 ء  کے دوران 37 پی آئی اے کو  نیا سویرا اسکیم کے تحت  5140 اقلیتی طلباء کو مفت کوچنگ  فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے  ۔

          پچھلے 3 برسوں کے دوران  ( میٹرک  سے پہلے ، میٹرک کے بعد  ، میرٹ کم مینس اور بیگم حضرت محل قومی اسکالر شپ اسکیم کے تحت ) 19681133 وظائف  کو منظوری دی گئی اور نیا سویرا اسکیم کے تحت پچھلے  3 برسوں میں اور  رواں سال میں  30117 طلباء کو فائدہ پہنچایا گیا ۔ اسکالر شپ  اسکیموں  اور مفت کوچنگ  اور متعلقہ  اسکیم کے تحت  پچھلے تین برسوں میں فیض حاصل کرنے والے طلباء  کی تفصیلات  ضمیمہ – I  اور ضمیمہ – II میں دی گئی ہیں ۔

          نیا سویرا – مفت کوچنگ  اور متعلقہ اسکیم اور اسکالر شپ  اسکیموں کے تحت  ہر ریاست  کو مختص  کئے گئے فنڈ کی تفصیل  اگرچہ موجود نہیں ہیں لیکن پچھلے تین برسوں میں 6624.96 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔   

ضمیمہ - I

ضمیمہ – I پچھلے تین برسوں کے دوران ( 19-2018 ء سے 21-2020 ء تک* ) میٹرک سے پہلے ، میٹرک کے بعد اور میٹرک کم مینس، بیگم حضرت محل نیشنل اسکالر شپ اسکیم کے تحت ریاستوں کے لئے منظور کردہ وظائف  کی تفصیلات

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

19-2018 ء سے 21-2020 ء کے لئے منظور شدہ اسکالر شپ *

آندھرا پردیش

510957

تلنگانہ

577246

آسام

799854

بہار

829026

چھتیس گڑھ

22768

گوا

2664

گجرات

472926

ہریانہ

41915

ہماچل پردیش

7216

جموں و کشمیر

1363797

جھارکھنڈ

192612

کرناٹک

1760925

کیرالہ

2174404

لداخ

16626

مدھیہ پردیش

455571

مہاراشٹر

2399620

منی پور

124163

میگھالیہ

55115

میزورم

153787

ناگا لینڈ

169941

اڈیشہ

52732

پنجاب

1498743

راجستھان

551461

سکم

1525

تمل ناڈو

1243478

تری پورہ

16493

اتر پردیش

2630409

اترا کھنڈ

88567

مغربی بنگال

1420087

انڈمان و نکوبار

3275

چنڈی گڑھ

5130

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

1088

دلّی

25387

پڈوچیری

11616

 

* 21-2020 ء کے لئے وظائف کی تقسیم 22-2021 ء میں جاری ہے ۔

ضمیمہ - II

ضمیمہ – II – پچھلے تین برسوں اور رواں مالی سال کے دوران ( یعنی  19-2018 ء سے 22-2021 ء میں اب تک ) مفت کوچنگ  اور متعلقہ اسکیم کے تحت ہر ریاست میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد

ریاست

فیض حاصل کرنے والوں کی تعداد

آندھرا پردیش

1700

آسام

150

بہار

200

چنڈی گڑھ

340

چھتیس گڑھ

400

دلّی

378

گجرات

1550

ہریانہ

950

جموں و کشمیر

200

جھار کھنڈ

360

کرناٹک

2899

کیرالہ

1230

مدھیہ پردیش

2260

مہاراشٹر

2880

منی پور

350

میگھالیہ

300

پنجاب

1000

راجستھان

1150

تمل ناڈو

400

اتر پردیش

9040

مغربی بنگال

2380

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  14550



(Release ID: 1783693) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Bengali