وزارت خزانہ
انڈیا ، اے ڈی بی نے آسام میں ہنر مندی کی یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے 112 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے
प्रविष्टि तिथि:
20 DEC 2021 4:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20دسمبر، 2021/حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک اے ڈی بی نے 17 دسمبر 2021 کو آسام میں ہنر مندی کی ایک یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے 112 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے۔ اس یونیورسٹی سے صنعت ، ہنر مندی سے متعلق لچکدار تعلیم اور تربیتی نظام کو استحکام حاصل ہوگا۔
وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے حکومت ہند کی طرف سے آسام اسکیل ینیورسٹی (اے ایس یو) پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ اے ڈی بی کی طرف سے اس کے بھارت ریزیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر تاکیو کونیشی نے دستخط کیے۔
قرض معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جناب مشر ا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کے لیے بھارت کی ایک قومی پالیسی کے مطابق ہے ۔
اس پروجیکٹ سے نوجوانوں اور بالغوں کی ہنرمندی اور روزگار کی اہلیت میں بہتری لاکر اس اہم ویژن کو فروغ حاصل ہوگا۔ تاکہ آسام کی معیشت اور صنعت کی پیداواریت اور مقابلہ جاتی صلاحیت میں اضافہ ہو۔
اس پروجیکٹ سے ماحولیاتی طور پر دیرپا اور آب و ہوا کا اثر قبول نہ کرنے والے اے ایس یو کیمپس کی ڈئزائننگ اور تعمیر میں مدد ملے گی۔ سرکردہ اداروں اور صنعتی شراکتداروں کے ساتھ شراکت سے صنعت کے مطابق ڈیزائننگ اور ہنرمندی کی لچکدار تعلیم اور تربیتی پروگراموں کی یقین دہانی ہوگی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –14565
(रिलीज़ आईडी: 1783687)
आगंतुक पटल : 138