محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکتوبر 2021 کے لیے ای پی ایف او پے رول کے اعداد و شمار جاری کیے گئے


12.73 لاکھ خالص صارفین شامل کیے گئے

Posted On: 20 DEC 2021 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 20  دسمبر       20 دسمبر 2021 کو جاری ہونے والے پے رول سے متعلق ای پی ایف او ​​کے عارضی اعداد و شمار میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ای پی ایف او ​​نے اکتوبر 2021 کے مہینے کے دوران 12.73 لاکھ خالص صارفین کا اضافہ کیا ہے۔ سال بہ سال موازنہ میں اکتوبر 2021 کے مقابلے خالص پے رول کے اضافے میں تقریباً 10.22 فیصد کا اضافہ ظاہر  کیا گیا ہے۔ اکتوبر، 2020 میں گزشتہ سال کے دوران 11.55 لاکھ خالص صارفین کو شامل کیا گیا۔

شامل کیے گئے کل 12.73 لاکھ خالص صارفین میں سے، 7.57 لاکھ نئے ممبران پہلی بار ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت سماجی تحفظ کے دائرے میں آئے ہیں۔  تقریباً 5.16 لاکھ خالص صارفین باہر نکل گئے تھے لیکن ای پی ایف او کے ساتھ اپنی رکنیت جاری رکھنے کا انتخاب کرکے ای پی ایف او میں دوبارہ شامل ہوگئے۔ان صارفین نے حتمی طور پر نکلنے کی درخواست دینے کے بجائے گزشتہ ملازمت سے ملی اپنے پی  ایف کی جمع شدہ رقم کو موجودہ پی ایف اکاؤنٹ میں منتقل کرکے  ای پی ایف او کے ساتھ اپنی رکنیت جاری رکھنے کا انتخاب کیا ۔

پے رول سے متعلق  اعداد و شمار کا عمر کے لحاظ سے موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ اکتوبر 2021 کے دوران 22سے25 سال کی عمر کے گروپ نے 3.37 لاکھ اضافے کے ساتھ خالص اندراج کی سب سے زیادہ تعداد درج کی ہے۔ اس کے بعد 18سے 25 سال کے عمر کے نوجوانوں نے بھی تقریبا 2.50 لاکھ خالص اندراجات میں صحت مند اضافہ درج کیا  ہے۔۔ 18سے 25 سال کے عمر کے گروپ نے اکتوبر 2021 میں کل خالص صارفین کے اضافے میں تقریباً 46.12 فیصد تعاون پیش کیا ہے۔ ان عمر کے گروپوں کے اراکین عام طور پرپہلی بار ملازمت اختیار کرتے ہیں اور روزگار کے معاملے میں کسی فرد کی صلاحیت کے لیے ایک اہم مرحلے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پے رول کے اعداد و شمار کا ریاستی لحاظ سے موازنہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ ای پی ایف او کے دائرے میں مہاراشٹر، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو اور کرناٹک کی ریاستوں میں شامل ادارے اس مہینے کے دوران تقریباً 7.72 لاکھ صارفین کا اضافہ کرتے ہوئے سرفہرست ہیں، جو کہ کل پے رول میں تمام عمر کے گروپ کے مجموعی اضافے کا تقریباً 60.64 فیصد ہے۔

جنس کے لحاظ سے کیا گیا تجزیہ بتاتا ہے کہ ماہ کے دوران خواتین کے اندراج کا خالص حصہ 2.69 لاکھ ہے۔ اکتوبر 2021 کے دوران خواتین کے اندراج کا حصہ کل خالص صارفین کے اضافے کا تقریباً 21.14فیصد ہے۔

صنعت کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ماہ کے دوران کل صارفین کے اضافے  میں 'ماہر خدمات' کا زمرہ (جس میں افرادی قوت فراہم کرنے والی ایجنسیاں، نجی سیکیورٹی ایجنسیاں اور چھوٹے ٹھیکیدار شامل ہیں) 40.73 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ، کاغذ، رائس ملنگ، مالیاتی ادارے وغیرہ جیسی صنعتوں میں خالص پے رول میں اضافے کے بڑھتے ہوئے رجحان دیکھے گئے ہیں ۔

پے رول سے متعلق اعداد و شمار عارضی ہے کیونکہ اعداد و شمار تیار کرنا ایک مسلسل چلنے والا عمل ہے اور ملازمین  سے متعلق ریکارڈ کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اس لیے سابقہ اعداد و شمار ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ مئی 2018 سے، ای پی ایف او ​​اکتوبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول سے متعلق اعداد و شمار جاری کر رہا ہے۔

ای پی ایف او ممبران کو ان کی ریٹائرمنٹ پر پروویڈنٹ فنڈ، پنشن کے فوائد اور ممبر کی ناگہانی موت کی صورت میں ان کے اہل خانہ کو فیملی پنشن اور انشورنس کے  فوائد فراہم کرتا ہے۔ ای پی ایف او  ملک کی اہم تنظیم ہے جو ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ، 1952 کے قانون کے تحت منظم/نیم منظم شعبے کی افرادی قوت کو سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 U-14569


(Release ID: 1783631) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi