وزارت دفاع

دفاعی عملے کے لیے بہبود کے اقدامات

Posted On: 20 DEC 2021 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20دسمبر، 2021/خدمات انجام دیتے ہوئے عملے کی پریشانیوں کو فوج کی تینوں شاخیں مقررہ طریق کار کے مطابق دور کرتی ہیں۔ سروس کے سبھی  دفاتر کے عملے کے سروس ڈائریکٹوریٹس ان شکایات کےازالے میں سرگرم رہتے ہیں۔ حکومت نے فوجیوں کی راحت کے تئیں بہت سے اقدامت کیے ہیں جن میں تربیت یافتہ نفسیات داں ، کونسلرس کی تعیناتی خوراک اورلباس کی کوالٹی میں بہتری ، کشیدگی سے نمٹنے میں تربیت ، تفریحی سہولیات ، جاری دوستی کا نظام ، چھٹیوں کی رعایات ، سینئر حکام تک رسائی ، سرحدی علاقوں سے فوجیوں کی نقل و حرکت کی سہولیات اور مختلف سطحوں پر شکایات کو دور کرنے کے نظام کا قیام شامل ہے۔  کارروائی کرنے کے دوران مسلح فوجوں کے جوان  جو کارروائی کے دوران مارے جاتے ہیں ان کے لیے انعامات فراہم کیے گئے ہیں۔

ریٹائرڈ فوجیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے دفاعی پنشن کی عدالتوں ، جانبازوں کے دن ، آر ٹی آئی سیل،  سی پی گرام سیل کی شکل میں بہتر سے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ مسلح فوجوں کے فلیگ ڈے فنڈ میں رقم کے اضافے کے لیے بھی وافر اقدمات کیے گئے ہیں۔ یہ فنڈ ریٹائرڈ فوجیوں کی بہبود اور امداد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مالی سال 21-2020 میں مختلف اسکیموں کے تحت 133.31 کروڑ روپے کی مالی مدد  37815 فوجیوں کو دی گئی ۔  اس کے علاوہ وزیراعظم اسکالرشپ اسکیم (پی ایم ایس ایس) کے تحت مالی سال 21-2020 میں 10268 مستفیدین کو اسکالرشپ بھی دی گئی۔

یہ جانکاری راجیہ سبھا میں آج نائب وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے جناب سشیل کمار گپتا کو ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14563



(Release ID: 1783627) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Bengali