وزارت دفاع

ریئر ایڈمیرل سنجے بھلا نے مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی

Posted On: 20 DEC 2021 4:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20دسمبر، 2021/ریئر ایڈمیرل سنجے بھلا نے مشرقی بیڑے ، مشرقی بحری کمان کے سوورڈ آرم کی  کمان سنبھالی ۔ انہوں نے یہ کمان آج 20 دسمبر ، 2021 کو ریئر ایڈمیرل ترون سوبتی ، وی ایس ایم سے لی ہے۔ عہدے کی یہ منتقلی وساکھاپتنم میں بحریہ کی گودی میں ایک دلکش تقریب میں کی گئی۔

ریئر ایڈیمرل سنجے بھلا یکم جنوری 1989 کو بھارتی بحریہ میں شام ہوئے تھے اور وہ مواصلات اور الیکٹرانک جنگی ساز و سامان کے ماہر ہیں۔ فلیگ افسر ویلنگٹن کے دفاعی خدمات کے عملے کے کالج ، ممبئی کے بحری جنگی ساز و سامان کے کالج اورلندن کے دفاعی مطالعات کے شاہی کالج سے فارغ ہیں۔

انہوں نے اپنی 33 سال کی خدمات میں سگنل مواصلات افسر کے طور پر بہت سے اہم جہازوں میں کارکردگی پیش کی ہے۔ ان کی سمندری کمان میں مزائل بردار جہاز آئی این ایس نشکنک ، آبدوز شکن جنگی جہاز آئی این ایس تارا گیری اور گائیڈیڈ میزائل والے جہاز آئی این ایس بیاس بھی شامل ہے۔

ان کے باوقار عملے اور تقررات میں بھارتی بحریہ کی اکیڈمی میں تربتی کمانڈر میری ٹائم ڈاکٹرین اور کنسیپٹس سینٹر اور بحری اسٹاف کے سربراہ  کے اسسٹنٹ کا عہدہ شامل ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں بحری مشیر کی  خدمات بھی انجام دی ہے۔  مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالنے سے پہلے فلیگ افسر نئی دلی کے مربوط صدر دفتر میں عملے کے اسسٹنٹ چیف کے عہدے پر فائز تھے۔

پچھلے دس مہینے میں ،ریئر ایڈمیرل ترون سوبتی کی کمان کے تحت مشرقی بیڑے نے جنگ کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری برقرر رکھی اور مختلف کارروائی مشن انجام دیئے ہیں۔

 

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14561



(Release ID: 1783616) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi