وزارتِ تعلیم
تکنیکی تعلیم کی سہولیات
Posted On:
20 DEC 2021 4:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20دسمبر ،2021
نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی)کے پاس ٹکنالوجی کے استعمال اور انضمام پر باب 23 اور آن لائن اور ڈیجیٹل تعلیم پر باب 24 ہے، جہاں تمام پالیسی اقدامات اور کارروائی کے نکات کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
نیشنل ڈیجیٹل ایجوکیشن آرکیٹیکچر کے بلیو پرنٹ کا آغاز 29 جولائی 2021 کو بھارتی وزیر اعظم کے ذریعہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد ہندوستانی تعلیمی نظام کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان چیلنجوں کے لیے کھلے اور قابل عمل حل تلاش کرنا ہے اور باہمی تعاون کے قابل بنانا، تعلیم کے شعبے میں ترقی پذیر، عوامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جسے متعدد پلیٹ فارمز اور پوائنٹ سلوشنز کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سیکھنے والوں ،اساتڈہ ،منتظمین ،اسکول بورڈز ،خودمختار تنظیموں اورخاص طورپر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے متنوع تعلیمی ایکو سسٹم آرکیٹیکچر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک فیڈریٹڈ لیکن انٹر آپریبل سسٹم فراہم کرتا ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی خود مختاری کو یقینی بناتا ہے۔
نشٹھا کے نام سے ایک مربوط ٹیچر ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے، یہ "انٹیگریٹڈ ٹیچر ٹریننگ کے ذریعے اسکول کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے" کے لیے ایک صلاحیت سازی کا پروگرام ہے۔نیچے دئے گئے لنک سے نشٹھا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:
:https://itpd.ncert.gov.in//
یہ معلومات وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
<><><><><>
ش ح-ا م-ج
U.No. : 14559
(Release ID: 1783603)