وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کے پی آئی ایل اے(کپیلا) –مہم

Posted On: 20 DEC 2021 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20دسمبر  ،2021

حکومت نے 15 اکتوبر 2020 کو کلام  پروگرام فار انٹلیکچوئل پراپرٹی لٹریسی اینڈ اویئرنس کیمپین (کپیلا) کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے تاکہ دانشورانہ املاک (انٹیلیکچوئل پراپرٹی-آئی پی) کے تحفظ اور استحصال کے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا جا سکے اوراعلی تعلیمی اداروں میں دانشورانہ املاک(آئی پی ) کی فائلنگ کو  فروغ دینے کےلئے  مالیاتی امداد فراہم کی جا سکے۔  اس مقصد کے لیے کپیلا پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔

اس پہل کے تحت آئی پی کلینک، جدت اور دانشورانہ املاک سے متعلق کیس اسٹڈیز/مضامین اور آن لائن آگاہی پروگرام اور قومی دانشورانہ املاک خواندگی ہفتہ(این آئی پی ایل ڈبلیو) جیسی سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ کپیلا بیداری پروگراموں کے لیے 46,000 سے زیادہ صارفین نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

یہ معلومات  وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 14558


(Release ID: 1783598) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Tamil