وزارت دفاع

روس کے ساتھ اسالٹ رائفلز پر دفاعی معاہدہ

Posted On: 20 DEC 2021 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20دسمبر  ،2021

اسالٹ رائفلس اے کے-203 کی 601427 کی تعداد والی کھیپ کی خریداری کے معاہدے پر وزارت دفاع اور میسرس انڈو-رشین  رائفلس پرائیویٹ لیمیٹیڈ (آئی آر آر پی ایل) کے درمیان 06،دسمبر 2021 کو دستخط کئے گئے تھے-بھارت کے درمیان ایک قائم کردہ ایک مشترکہ منصوبہ ہے،جس کی نمائندگی دفاعی پی ایس یو –ایڈوانسڈ ویپنز  اینڈ ایکیوپمنٹ  انڈیا لیمیٹید (اے ڈبلیو ای آئی ایل) اور  میونیشن  انڈیا لیمیٹیڈ (ایم آئی ایل) نے کی ہے اور روس کی جانب سے نمائندگی   روزوبورن ایکسپورٹ (آئی او ای) اور کنسرن کلشنی کووف (سی کے) نے کی ہے،جس میں بالترتیب %50.5 اور %49.5 کی حصہ داری کی گئی ہے۔یہ رائفلیں کوروا، اتر پردیش میں میسرز آئی آر آر پی ایل کے ذریعہ تیار کی جائیں گی۔

یہ معلومات وزیرمملکت برائے دفاع جناب  اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب  ایم شانموگم اور جناب  وائی ایس چودھری کے تحریری جواب میں دی۔

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 14557



(Release ID: 1783596) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Tamil