وزارت آیوش
ہربل ادویہ کو جادوئی علاج کے طور پر پیش کرنے کے اشتہارات
Posted On:
17 DEC 2021 4:06PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے، آیورویدا، یونانی، سدھا اور ہو میوپیتھی (اے ایس یو اور ایچ) ادویہ ، طریقہ علاج اور متعلقہ خدمات سے تعلق رکھنے والے گمراہ کن اشتہارات کا نوٹس لیا ہے۔
ادویہ اور جادوئی علاج (قابل اعتراض اشتہارات) کے قانون 1954 اور اس کے بعد کے ضابطے ، آیوش ادویہ سمیت ادویہ اور طبی عناصر کے گمراہ کن اشتہارات اور فرسودہ دعووں کی روک تھام کے لئے گنجائشوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ ادویہ اور کاسٹمکس کے قانون 1940 اور ضابطے 1945 نیز ادویہ اور جادوئی علاج (قابل اعتراض اشتہارات) کے قانون 1954 کے مطابق، متعلقہ ریاستی سرکار کو مذکورہ قانون وضوابط کے تحت تمام گنجائشوں کو نافذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ اسی کے مطابق تمام ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کسی بھی احاطے میں داخل ہونے اور تلاشی لینے یا مبینہ طور پر گمراہ کن اور غیر موزوں اشتہارات سے متعلق کسی بھی طرح کے ریکارڈ کو ضبط کرنے کی غرض سے افسران کی تقرری کرنے اور خلاف ورزی کے معاملات میں کارروائی کا آغاز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔
آیوش کی وزارت اے ایس یو اور ایچ ادویہ کی فارما کو ویجیلنس کی ایک مرکزی شعبے کی اسکیم نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کے ساتھ ساتھ اے ایس یو اینڈ ایچ کے پرٹیشنرز کے مابین رپورٹ کرنے کے ماحول کو اپنانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ادویہ کے منفی ری ایکشن کی نگرانی اور رپورٹ کرنے کے لئے ، فارما کو ویجیلنس اسکیم ، اے ایس یو اور ایچ ادویہ کے قابل اعتراض یا گمراہ کن اشتہارات کی کرنے اور رپورٹ کرنے کی اسکیم ہے، جو ریگولیٹری کارروائیوں کے لئے کی جائے گی۔ اگست 2018 سے جون 2021 تک کی مدت کے دوران فارمو کو ویجیلنس مراکز نے اے ایس یو اور ایچ ڈرگس کی گمراہ کن اشتہارات کے 14876 معاملات کی رپورٹ کی ہے، جنہیں متعلقہ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں، میڈیا چینلوں اور مینو فیکچررس کو ، روک تھام اور ضابطے کی کارروائی کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کا صارفین امور کا محکمہ گمراہ کن اشتہارات کا ازالہ (جی اے ایم اے) پورٹل چلاتا ہے، جس میں گمراہ کن اشتہارات سے متعلق شکایت کا کوئی بھی اندراج کر اسکتا ہے۔ آیوش کی وزارت سے، نوڈل آفیسر کے طور پر افسران کو تعینات کیا جا تا ہے، جو اس پورٹل کے تحت اندراج شدہ آیوش مصنوعات اور خدمات کو ہینڈل کرتے ہیں۔ اپریل 2015 سے جنوری 2018 کی مدت تک آیوش (ہربل سمیت) مصنوعات اور خدمات سے تعلق رکھنے والی اس طرح کی تقریبا 809 شکایات کا پورٹل پر اندراج کرایا گیا۔ جن شکایت کو حل کردیا گیا ہے، ان کی مجموعی تعداد تقریبا 274 ہے۔ جب کہ 585 اس طرح کی شکایات آیوش کی وزارت نے متعلقہ ریاستی حکام کو مناسب اقدام کرنے کے لئے بھیج دیا ہے۔ سن 20-2019 میں تقریبا 268 اشتہاروں کے بارے میں گاما پورٹل پر گمراہ کن اشتہارات موصول ہوئے، جب کہ 21-2020 میں 339 اشتہارات کو ضابطوں کے مطابق مناسب اقدامات کرنے کے لئے متعلقہ ریاستی لائسنسنگ حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔
مزید بر آں سال 18-2017 اور سال 19-2018 میں اے ایس یو اور ایچ ادویہ سے متعلق گمراہ کن اشتہارات کی منفی تشہیر پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہندوستان کی اشتہارات کی معیارات کی کونسل (اے ایس سی آئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد اس طرح کے اشتہارات کی نگرانی کرنا ہے، چاہئے وہ طباعتی یا الیکٹرانک میڈیا میں ہوں، نیز ضروری کارروائی کے لئے ریاست کی سرکار نوٹس فراہم کرسکیں۔
آیور وید اور دیگر اسی طرح کی ادویہ کی فروخت کے لئے غیر مناسب اشتہاری تشہیر کو روکنے کے لئے،میڈیا ریگولیٹرس تک بھی رسائی کی گئی ہے، جو کہ عوام کے مفاد میں ہے۔ اس سلسلے میں اطلاعات ونشریات کی وزارت نے تمام میڈیا چیلنجوں کو ہدایات / رہنما خطوط جاری کئے ہیں، تاکہ وہ اس طرح کے گمراہ کن اشتہارات کی اشاعت اور نشریات کو بند کردیں، جو ادویہ اور جادوئی علاج (قابل اعتراض اشتہارات) کے قانون 1954 اور بعد کے ضابطوں کی گنجائشوں کے برخلاف ہوں۔
آیوش کی وزارت نے 31 اگست 2018 کو، ادویات کے مینو فیکچرر اور اشتہاری ایجنسیوں کو ایک ایڈوئزری جاری کی تھی، جس میں ان سے اے ایس یو اور ایچ ادویہ کے اشتہار ات میں سرکاری محکموں یا اداروں کا نام استعمال کرنے سے باز رہنے کو کہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عوام الناس کے لئے نومبر 2018 میں سرکردہ اخبارات میں ایک احتیاط بھی جاری کی گئی تھی، جس میں اُن سے اے ایس یو اور ایچ ادویہ کے اشتہارات اور نقلی فون کالز کے چکر میں نہ پڑنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ان اقدامات کے عمل میں آتے ہی ، اشتہار کرنے والوں نے غیر مناسب اشتہارات میں ترمیم کر کے یا تو انہیں درست کرلیا ہے یا ان کی اشاعت ختم کردی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں آیوش کی وزارت کے وزیر جناب سربانند سونووال نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اع - ق ر)
U-14544
(Release ID: 1783385)
Visitor Counter : 254