خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھوک کا پیمانہ

Posted On: 17 DEC 2021 3:21PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی مرکزی وزیر محترمہ زوبین اسمرتی ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سےکرائے گئے خاندانی صحت کے قومی سروے (این ایف ایچ ایس) کے تحت 5 سال سے کم عمر کے  تحت کم وزن،  نقص تغذیہ اور بھرپور غذا(تغذیہ بخش غذا)کے شکاربچوں کی تخمینہ تعداد حاصل کی گئی ہے۔این ایف ایچ ایس ۔5(2019-21) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق،این ایف ایچ ایس -4 2015-16)) کے مقابلے میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے غذائیت کے اشاروں  میں بہتری آئی ہے۔ جسمانی نشونما 38.4 سے کم ہو کر 35.5  فیصد ہو گئی ہے، جب کہ  جسمانی قوت میں کمی 21.0 سے گھٹ کر 19.3 فیصد رہ گئی ہے۔کم وزن کا پھیلاؤ 35.8 سے کم ہو کر 32.1فیصد ہو گیا ہے۔

غذائی قلت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، حکومت نے پوشن ٹریکر کے تحت غذائیت کے معیار اور جانچ کو بہتر بنانے،ڈلیوری کو مضبوط کرنے اور فائدہ اٹھانے والی ٹیکنالوجی کے لیے بہت سےاقدامات کیے ہیں تاکہ حکمرانی کو بہتر بنایا جاسکے۔ 13.01.2021 کو کوالٹی اشورینس، ڈیوٹی ہولڈرز کے کردار اور ذمہ داریوں،خریداری کے طریقہ کار،آیوش کے تصورات کو مربوط کرنے اور سپلیمنٹری نیوٹریشن کی فراہمی میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کی نگرانی اور ڈاٹا مینجمنٹ کے لئے ہموار رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے۔حکومت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسپتالوں (اگر ضرورت ہو) اور آیوش مراکز کو ریفر کرنے کے لیےایس اے ایم بچوں کی شناخت کے لیے ایک مہم شروع کریں جس کو ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کمیٹی کی طرف سے منظوری دی گئی ہو اور جسے تفصیلی ایکشن پلان کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید یہ کہ مشن پوشن 2.0،تغذیہ کو مدد پہنچانے والا ایک مربوط پروگرام ہے جس کا اعلان 2021-2022 کے بجٹ میں تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ صحت، تندرستی اور قوت مدافعت کو پروان چڑھانے والے طریقوں کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے غذائی ساز و سامان،فراہمی ، رسائی اور نتائج کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

************

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.14542



(Release ID: 1783380) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Tamil