خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آنگن واڑی کو اضافی فنڈ

Posted On: 17 DEC 2021 3:17PM by PIB Delhi

5سال سے کم عمرکے بچوں یعنی اسٹنٹنگ ، ضائع اورکم وزن کے غذائیت سے متعلق اشاریئے نے این ایف ایچ ایس -4کے مقابلے میں نیشنل فیملی ہیلتھ  سروے -5(این ایف ایچ ایس -5)  بہتری دکھائی ہے ۔ حالیہ این ایف ایس – 5(21-2019)کی رپورٹ  کے مطابق ، این ایف ایچ ایس -4(16-2015) کے مقابلے میں اسٹنٹنگ ، ضائع اور کم وزن کاپھیلاؤ بالترتیب 38.4فیصد سے 35.5فیصد تک ، 21فیصد سے 19.3فیصد اور 35.8فیصد سے 32.1فیصد تک کم ہواہے ۔ این ایف ایچ ایس -4کے مقابلے میں این ایف ایچ ایس کے مطابق 5سال کی عمرسے کم بچوں اور 15سے 49سالوں تک کی عمر کی عورتوں  میں خون کی کمی میں اضافہ ہواہے ۔ نقص تغذیہ  کی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکومت نے پوشن ٹریکر کے تحت غذائیت  کی کوائلٹی  اورٹیسٹنگ کی بہتری کے لئے اورڈلیوری اورلیوریج تکنالوجی کو مضبوط کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں ۔ کوائلٹی اشورنس ، ڈیوٹی ہولڈرس کی ذمہ داریوں اوررول ، حصولی کے طریقہ ٔ کار ، آیوش کے نظریات کو مربوط کرنے اور شفافیت کے لئے ڈاٹا منیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ، ضمنی غذائیت  کی ڈلیوری میں جوابدہی اورکفایت کے لئے 13جنوری ، 2021 کو ہموار رہنما اصول جاری کئے گئے ۔ حکومت نے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ایس اے ایم بچوں کی شناخت کے لئے ایک مہم شروع کرنے کی صلاح دی ہے تاکہ وہ چیف میڈیکل آفیسر کے مشورے سے تشکیل شدہ ضلعی غذائیت  کمیٹی کے ذریعہ منظوری شدہ تفصیلی منصوبہ ٔ عمل کے مطابق اسپتالوں  (اگرضرورت ہے ) اور آیوش  مراکز بھیجے جاسکیں ۔

مزید ، تمام ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے بجٹ 22-2021 میں مشن پوشن 2.0، ایک مربوط غذائیت سپورٹ پروگرام کا اعلان  کیاگیاہے ۔ اس کا مقصد غذائی مشمولات  ، ترسیل ، پہنچ اورنتائج ، صحت کی پرووش ، بہتری اور بیماریوں  اورنقص تغذیہ سے لڑنے کے لئے قوت  مدافعت  کو مضبوط کرناہے ۔مالی سال 22-2021کے لئے سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0کے لئے بجٹ کو مختص کیاگیاہے ۔

یہ اطلاعات  عورتوں اوربچوں کی ترقی کی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئیں ۔

***************

 

 ( ش ح ۔ اک ۔ع آ)

U-14533


(Release ID: 1783377) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Tamil