مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت اور ویتنام نے ڈاک کے شعبے میں افزوں اشتراک کی غرض سے ایک ‘‘اجازت نامہ’’ پر دستخط کئے ہیں
اجازت نامہ پر دستخط کئے جانے کے سبب دونوں ملکوں کو مواصلات اور ڈاک کے شعبے میں نئے مواقع فراہم ہوں گے: مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیؤ سنگھ چوہان
Posted On:
17 DEC 2021 7:40PM by PIB Delhi
مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیؤ سنگھ چوہان نے آج سنچار بھون میں ویتنام کے ایک وفد کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ ویتنام کے وفد کی قیادت، اطلاعات و نشریات کے وزیر عزت مآب جناب گوئین مان ہَنگ نے کی۔
بھارت اور سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹجک اور اقتصادی ساجھیداری کے عین مطابق، دونوں ملکوں کے وزراء نے ڈاک کے شعبے میں افزوں اشتراک کے لئے ایک اجازت نامہ پر دستخط کئے۔ اجازت نامہ میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مقاصد کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ڈاک اور ٹیلی کام کے شعبے میں اشتراک میں سہولت پیداکی جا سکے۔ اطلاعات و نشریات سے متعلق تجربات سے ایک دوسرے کو مطلع کیاجا سکے اور انسانی وسائل کی ترقی میں پروجیکٹوں پر عمل درآمد میں تعاون کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے ڈاک سے متعلق نامزد آپریٹرس اور خدمات فراہم کرنے والوں کے افزوں اشتراک کو بھی فروغ دینے کی بات کہی گئی ہے۔
جناب دیؤ سنگھ چوہان نے بتایا کہ بھارت میں ڈاک اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں غیر معمولی ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ٹیلی مواصلات کے محکمے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لئے ملک کے تمام 6 لاکھ گاؤوں تک اوپٹیکل فائبر پہنچا دیں۔ ملک میں ٹیلی کام سے متعلق حالیہ اصلاحات کی بدولت شعبے کو اگلی سطح تک لے جانے کے مقصد سے شعبے کے اصل امکانات کو بروئے کار لایا جا سکے گا۔ ویتنام نے آتم نربھر بھارت کے تحت ملک میں دستیاب ٹیکنالوجی کی مدد سے 5-جی نیٹ ورک تیا ر کرنے کے لئے بھارت کی کوششوں کی ستائش کی۔
ویتنام کے اطلاعات و مواصلات کے وزیر نے تجویز پیش کی کہ بھارت کو5-جی کے شعبے میں تال میل قائم کرنا چاہئے تاکہ بھارت، عالمی معیار کے 5-جی ٹیلی کام آلات و سازوسامان کو ملک میں ہی دستیاب ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کر سکے۔
ڈاکٹر دیؤ سنگھ چوہان نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اجازت نامہ پر دستخط کئے جانے کی وجہ سے دونوں ملکوں کو مواصلا ت اور ڈاک کے شعبے میں نئے نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ (ڈاک) کے سکریٹری جناب ونیت پانڈے اور ویتنام کے بین الاقوامی اشتراک کے محکمے ایم آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل جناب ترو منہ لونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
*************
ش ح- ع م - ک ا
U. No.14530
(Release ID: 1783358)
Visitor Counter : 169