اسٹیل کی وزارت
سیل نے 2021 کا باوقار گولڈن پیکاک ماحول منیجمنٹ ایوارڈ حاصل کیا
Posted On:
18 DEC 2021 8:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،18؍دسمبر :وزارت اسٹیل کے تحت ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل ) نے انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرس کی طرف سے اسٹیل شعبے میں 2021کا باوقار گولڈن پیکاک ماحول منیجمنٹ ایوارڈ حاصل کیاہے ۔ سیل (ایس اے آئی ایل ) نے لگاتارتین سالوں سے یہ ایوارڈ حاصل کرتارہاہے ۔ یہ پائیدار اور ماحولیاتی اعتبار سے ذمہ دار اسٹیل بنانے کے لئے کمپنی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی گواہی ہے ۔
سیل موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی تشویش کے بارے میں حساس ہے ۔ کاربن اثرات کو کم کرناکمپنی کی پالیسیوں اورکاموں کا لازمی حصہ بن کیاگیاہے ۔ جدیدترین ماحول دوست ٹکنالوجی کا استعمال ، بہتروسائل کی کارکردگی کے لئے شہرت والے تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک سے آراینڈ دی کی پہل قدمیاں ، بڑے پودکاری مہم کے ذریعہ کاربن کم کرنے والے جنگلات کی تخلیق ، رفتہ رفتہ ایل ای ڈی لائٹنگ کی طرف منتقل ہونا ، قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھا نا وغیرہ کچھ اقدامات ہیں جو سیل کی طرف سے اس میدان میں کئے گئے ہیں ۔
کمپنی کی ماحولیاتی تحفظات سے متعلق اقدامات کی وجہ مختلف ماحولیاتی اقدامات کے اختیارکرنے پرمرکوز ہے ، جس میں آلودگی کو کنٹرول کرنے والی سہولیاتی زیرولکویڈ ڈسچارج کے حصول کے لئے پانی کے بچت کی کوششیں ، مختلف سالڈویسٹ (یعنی پروسس ویسٹ ، خطرناک ویسٹ ، کینٹین /ٹاؤن شپ ویسٹ ) ، جنگلات اور کانکنی علاقے میں ماحولیات کی بحالی ذریعہ کاربن کی ضبطی وغیرہ شامل ہیں ۔
***************
( ش ح ۔ اک ۔ع آ)
U-14524
(Release ID: 1783344)
Visitor Counter : 223