وزارت آیوش

روایتی ادویات کی تحقیق اور ترقی

Posted On: 17 DEC 2021 4:04PM by PIB Delhi

 

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے دواؤں کے شعبے میں ملک سے ملک کے درمیان اشتراک کے لئے 25 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں ۔ جن ملکوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں ان میں نیپال،بنگلہ دیش، ہنگری،ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو،ملیشیا ، ماریشش ، منگولیا ،ترمینستان ، میاما،صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایچ او)،جرمنی، ایران، ساؤ ،ٹومےاینڈ پرنسپی ، اکیواٹوریل گنی ،کیوبا ،کولمبیا ،جاپان ،بلوویا ،گامبیا،جمہوریہ گنی ،چین ،سینٹ ون سینٹ اینڈ دی گرینڈائنس ، سوریہ نام ، برازیل اور زمبابوے شامل ہیں۔ روایتی دواؤں کی مشترکہ تحقیق اور ترقی کے لئے امریکہ جرمنی ،برطانیہ ، کناڈا ، ملیشیا ، برازیل ، آسٹریلیا،آسٹرییا،تاجکستان،سعودی عرب ، اکیو اڈو، جاپان ،انڈونیشیا ،ری یونین آئیلینڈ ، کوریا ،ہنگری  کے غیر ملکی اداروں یونیورسٹیوں /تنظیموں کے ساتھ 33 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ہنگری،لاتویا،ماریشش،بنگلہ دیش ،روس ،ویسٹ انڈیز،تھائی لینڈ، انڈو نیشیا، سلووینیا،آرمینیا ،ارجینٹینا ، ملیشیا ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں /غیر ملکی اداروں میں آیوش اکیڈمک چیئرس کے قیام کے لئے 14 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ یعنی انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بایو رسورس ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر ۔آئی ایچ بی ٹی ) پالمپور کی لیباریٹری نے تائیوان کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز میڈیسن وزارت برائے صحت اور بہبود کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں تاکہ آپسی مفاد کے شعبے میں اشتراک کیا جاسکے۔ جس میں ادوایتی پلانٹس بایو ایکتو مولیکیولس اور جڑی بوٹی کی تیاری وغیرہ شامل ہے۔ سی ایس آئی آر اور بل اینڈ میرنڈا گرپس فاؤنڈیشن  نے ہندوستان کے اندر اور ہندوستان کے باہر واقع محققین کے درمیان سائنٹفک اور تکنینی تحقیق  کے لئے مواقع کی نشاندہی کی غرض سے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں ۔

آیوش میں بین الاقوامی تعاون کے فرغ کے لئے سینٹر سیکٹر اسکیم (آئی سی اسکیم) کے تحت آیوش کی وزارت آیوش ڈرگ مینوفیکچرس ،صنعت کاروں آیوش کے اداروں اور اسپتالوں کی مدد کرتی ہےتاکہ ان کی مصنوعات اور خدمات کو نمایاں کرنے کے لئے بین الاقوامی نمائشوں ،تجارتی میلوں اور روڈ شو ز میں شرکت کرکے آیوش کے لئے بین الاقوامی پروپیگنڈہ  کیا جاسکے۔آیوش کی وزارت کی آیوش اوشدھی گنوتا ایوام اُتپدن سموردھن یوجنا (اے او جی یو ایس وائی) کو 15ویں مالیاتی سائیکل (2021-22 سے 2025-26) کے دوران دوائیوں کے معیار کو بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جس میں فارماکووگ کی موجودہ سنٹرل سیکٹر اسکیموں کو ضم کیا گیا ہے۔ آیوش کا کنٹرولر اوراے ایس یو اینڈ ایچ  ادویات کا کوالٹی کنٹرول قومی آیوش مشن (این اے ایم) کا جزو اور معیاری بنانے، قواعد و ضوابط کے مؤثر نفاذ، مینوفیکچرنگ اور تجزیاتی جانچ کے لیے ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن، سرٹیفیکیشن/سرٹیفیکیشن کی سہولت کے لیے کچھ نئے عناصر کی شمولیت تربیت اور صلاحیت سازی کی سرگرمیاں جن کا مقصد آیوش ادویات کے معیار کی یقین دہانی کرنا ہے۔حکومت ہندکی بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت  کےوزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) صنعت کو آیوش سمیت مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ انڈین میڈیسن فارماسیوٹیکل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی ایم پی سی ایل) جو آیوش کی وزارت کے تحت ایک منی رتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) ہے جو ہندوستان میں آیوروید اور یونانی دوائیوں کی تیاری کر رہی ہے۔

آیوروید، یونانی اور سدھا کواین سی آئی ایس ایم ایکٹ کے تحت تسلیم کیا جاتا ہے اور پورے ہندوستان میں اس پر عمل کیا جاتا ہے۔

*************

ش ح- ح ا- م ش

U. No.14531



(Release ID: 1783342) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Telugu