ٹیکسٹائلز کی وزارت
محترمہ درشنا وکرم جردوش نے بی ٹی آرکاؤنسل کی ایک سالہ تقریبات میں شرکت کی
محترمہ درشنا جردوش نے آسام کے وزیراعلیٰ کے ہمراہ بوڈو لینڈ ٹیکسٹائل مشن اور بوڈو لینڈ سلک مشن کا افتتاح کیا
مرکزی ریشم بورڈ اور آسام کے جنگلات اور ماحولیات سے متعلق محکمے نے کچا ریشم پیدا کرنے کی صنعت میں لگے جنگل پر مبنی خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کی غرض سے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں
Posted On:
18 DEC 2021 8:24PM by PIB Delhi
کپڑے کی صنعت، ٹیکسٹائلز اور ریلوے کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش نے آج کوکرا جھار کے مقام پر بوڈو لینڈ ٹیری ٹوریئل ریجن کاؤنسل (بی ٹی آر) کی ایک سالہ تقریبات میں شرکت کی۔ محترمہ جردوش نے اپنے خطاب میں کہا کہ بوڈو لینڈ ایک خوبصورت خطہ ہے، جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس کی ایک مستحکم اور دانشورانہ سماجی روایت ہے اور یہ بھارتی بر صغیر کی سب سے زیادہ پُر امن سرحدوں میں سے ایک ہے ۔
آسام کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسو سرما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محترمہ جردوش نے کوکرا جھار کے اپنے دورے کے دوران بوڈوفا اوپیندر ناتھ برہم کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ محترمہ جردوش نے بی ٹی آر میں کوکرا جھار میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ڈاکٹر سرما نے کہا کہ بی ٹی آر میں نئی حکومت نے چنوتیوں سے بھرا ایک شاندار سال مکمل کر لیا ہے۔ البتہ ان چنوتیوں کے باوجود اپنے عزم کے ساتھ حکومت نے ترقی کی سمت تیز رفتاری سے پیش قدمی کی۔
وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں دستخط کئے جانے والےتاریخی بوڈو امن معاہدہ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سرما نے کہا کہ اس معاہدے کی بدولت بی ٹی آر میں امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیر مملکت محترمہ جردوش کے ہمراہ بوڈو لینڈ ٹیکسٹائلز مشن اور بوڈو لینڈ سلک مشن کا افتتاح کیا۔
اس کے علاوہ ریشم سے متعلق مرکزی بورڈ اور آسام کے جنگلات اور ماحولیات سے متعلق محکمے کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے۔ اس مفاہمت نامہ کی بدولت آسام کے سرحدی جنگلاتی علاقوں میں رہنے والے جنگلات پر گزربسر کرنے والے ان خاندانوں کو فائدہ ہوگا، جو ریشم کے کیڑے پال کر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔ اس مفاہمت نامے سے انہیں روزگارکے نئے مواقع فراہم کئے جانے میں بھی مناسب مدد فراہم ہوگی۔ رکن سکریٹری اور آسام کے جنگل اور ماحولیات کے محکمۂ جنگلات سے متعلق سربراہ جناب رجت رنجن اوکھانڈیار، محترمہ الکا بھارگو نے مفاہمت نامہ پیش کیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر کیشب مہنت اور بی ٹی سی سربراہ پرمود بوڈو نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ مکانات اور شہری امور کے وزیر اشوک سنگھل ڈبلیو پی ٹی اینڈ بی سی کے وزیر یوجی برہما، بی ٹی سی کے نائب سربراہ گوبند باسو متاری اور بہت سی دیگر ممتاز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
*************
ش ح- ع م - ک ا
U. No. 14525
(Release ID: 1783341)
Visitor Counter : 179