وزارت دفاع

مربوط شمسی بجلی فینسنگ پروجیکٹ

Posted On: 17 DEC 2021 2:40PM by PIB Delhi

 

ریاستی وزیردفاع جناب اجے کماربھٹ نے آج لوک سبھامیں  جناب سنگنا امرپا اور دیگر کو ایک تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پٹھان کوٹ کے واقعہ کےبعد ، حکومت نے 23 ایئر بیسیز کے لئے ایک مربوط اسمارٹ پاورفینسنگ کے پروگرام کو منظوری دی ہے جسے انٹگریٹیڈ پیرامیٹر سیکورٹی سسٹم (آئی پی ایس ایس) کہاجاتا ہے۔ بی ای ایل نے پورے ملک کے اندر ، 8 ریاستوں میں موجود 23 ہوائی اڈوں کے لئے انٹگریٹیڈ پیرامیٹر سیکورٹی سسٹم قائم کرنے کی غرض سے انڈین ایئر فورس کے ساتھ ایک کنٹریکٹ پر دستخط کئے ہیں ۔ تجربہ کے لئے مخصوص کی جانے والی جگہ پر فروری 2021 میں کام شروع ہوچکا ہے۔

بی ای ایل نے مذکورہ منصوبے پر کام کرنے کے لئے  بہت سی  اوریجنل اکوپمنٹ مینوفیکچررس کمپنیوں (او ای  ایم) اور سسٹم انٹگریٹرس کو  ذیلی کنٹریکٹ د یئے ہیں۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. راڈار : او ای ایم میسرس ای ایل ٹی اے۔
  2. زیرزمین  ارتعاش کاسراغ  لگانے والانظام / ڈی آئی ڈی ایس : او ایم ایم میسرس فیوچرفائبر ٹکنالوجی اپنی ایس آئی  میسرس اتھینا کے ذریعہ۔
  3. سی سی ٹی وی : اوای  ایم میسرس ایف  ایل آئی ا ٓر، یوایس اے۔
  4. ای ایس پی ایف : او ای ایم میسرس گلاگھیر بذریعہ اپنے  ایس ا ٓئی میسرس وید ٹکنو تجرباتی مقام کےلئے اور او ای ایم میسرس کراؤن سولر 22 مقامات کےلئے ۔
  5. کنٹینرس پر مشتمل ڈاٹا سینٹر : او ای ایم میسرس ریٹل اپنے ایس آئی میسرس پریسٹو کے ذریعہ۔
  6. نیٹ ورک : او ای ایم سیسکو بذریعہ اپنے ایس آئی بے ڈاٹا کام۔
  7. انفارمیشن ٹکنالوجی  بنیادی ڈھانچہ : میسرس ایچ پی ای اپنے سسٹم اٹگریٹیڈ (ایس آئی)  اے اے ای کے ذریعہ۔

بی ای ایل سامان اور خدمات کی حصولیابی کےلئے   خریداری کے  اصولوں و قواعد کی پیروی کرتا ہے۔ اس کے تحت شفاف اور مناسب ٹینڈرنگ کے طور طریقے کو یقینی بنایا جاتا ہے جس میں  اوای ایمس اور  اپنےشراکت داروں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی شامل ہے۔ بی ای ایل ایسے نظام اور اصول و قواعد رکھتا ہے جن پر عمل کرکے  ایک پی او کے ذریعہ انہیں دی گئی مدت کار کے مطابق منصوبے کو پایہ ٔ تکمیل تک پہنچانے کےسلسلے میں  اوایمس / ایس آئیز کی کارکردگی کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس منصوبے پر آنےوا لی مجموعی لاگت  تخمینی طور پر 1045 کروڑ روپئے ہے۔

بی ای  ایل نے  او ایم میسرس گلا گھیر کے ساتھ  نومبر 2018 میں  ہنڈن ا یئر بیس پر  ٹی ای سی کے دوران  اس منصوبے  کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ تاہم تجرباتی منزل میں ، میسرس گلا گھیر کا ای ایس پی ایف  طریقہ کار آئی پی ایس ایس کے درج ذیل فیچرس فراہم کرنےمیں ناکام رہا:

  • ای ایس پی ایف کے سافٹ ویئر استعمال کے کنٹرول سینٹر کی اعلی درجے کی دستیابی۔
  • دراندازی اور بیٹری دھیمی ہوجانے جیسے واقعات کی صورت میں  مخصوص قسم کے الارم کی آواز
  • پیڑ پودوں کی وجہ سے  مزاحمتی عمل میں  تبدیلی کااشارہ۔
  • الارم انرجائزرمیں تبدیلیاں۔

دیگرتمام اوای ایم اورایس آئی شراکت داروں نے خاص مقام پر کئے جانےوالے  تجربات کے تقاضوں کواپنی تکنیکی طور طریقوں کااستعمال کرتے ہوئے  پورا کردکھا یا۔

****************

(ش ح ۔س ب۔ ف ر)

U NO: 14527



(Release ID: 1783339) Visitor Counter : 107


Read this release in: English