بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
اترپردیش کے بندیل کھنڈ علاقے میں دیہی دستکاروں کو بااختیار بنانے کے لئے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن(کے وی آئی سی)نے خود روزگار کی اسکیمیں شروع کی
Posted On:
19 DEC 2021 4:32PM by PIB Delhi
اتر پردیش کے بندیل کھنڈ علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کی خود روزگار سرگرمیوں میں شامل ہو کر خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا۔ اتوار کو جھانسی میں منعقدہ ایک عظیم الشان پروگرام میں، بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے جھانسی ضلع اور بندیل کھنڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے دیہی کاریگروں میں بجلی کےپوٹر پہیوں ، شہد کی مکھیوں کے بوکسز اور اگربتی بنانے کی مشینیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر جھانسی کے ممبرپارلیمنٹ جناب انوراگ شرما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کے فلیگ شپ اہم پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا بھی افتتاح کیا گیا۔
اس پروگرام میں کے وی آئی سی کی طرف سے تقسیم کیے گئے سازوسامان میں شہد کی مکھی پالنے کے 200 بوکسز ، 100 الیکٹرک پوٹر وہیل اور 50 اگربتی بنانے والی مشینیں شامل ہیں۔ اس سے 600 سے زیادہ مقامی لوگوں کے لیے مجموعی طور پر روزگار پیدا ہوگا۔کے وی آئی سی نے ان استفادہ کنندگان کو ان مشینوں کو ان کے گھروں پر چلانے کی تربیت بھی فراہم کی ہے۔
جناب ورما نے بندیل کھنڈ خطہ میں کے وی آئی سی کی پہل کی تعریف کی اور کہا کہ ان دیہی کاریگروں کو دی گئی مشینیں انہیں اپنے گھروں پر ہی روزی روٹی کمانے کا موقع فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں خاص طور پر بندیل کھنڈ خطہ میں روزگار پیدا کرنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت، پی ایم ای جی پی، شہد کی مکھی سے شہد نکالنے کامشن اور کمہارسشکتی کرن یوجنا جیسے فلیگ شپ پروگراموں کو نافذ کرکے اس شعبے میں روزگار پیدا کرنے میں تیزی لانے کے لیے پرعزم ہے۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے سکسینہ نے کہا کہ کے وی آئی سی کی ان اسکیموں کا مقصد انتہائی غریب لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش کا بندیل کھنڈ علاقہ کے وی آئی سی کا توجہ کا مرکز ہے جہاں کسانوں، بے روزگار نوجوانوں اور خواتین کے لیے خود روزگار پیدا کرنے کے لیے کئی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں۔
گزشتہ 3 سالوں کے دوران کے وی آئی سی نے بندیل کھنڈ خطے میں 300 سے زیادہ کمہار کنبوں کو بااختیار بنایا ہے، اس طرح کمیونٹی کے تقریباً 1200 لوگوں کے لیے روزی روٹی کےمواقع پیدا کئے ہیں۔ اس نے خطے میں تقریباً 11,000 نئے مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرکے اور اس طرح 8800 براہ راست ملازمتیں پیدا کرکےپی ایم ای جی پی اسکیم کو بڑا فروغ دیا ہے۔ ان منصوبوں میں تعاون دینے کے لئے کے وی آئی سی نے 75 کروڑ روپے کی سبسڈی بھی تقسیم کی ہے۔ اس کے علاوہ، بندیل کھنڈ کے علاقے میں اس وقت کھادی کے 16 ادارے کام کر رہے ہیں، جن میں زیادہ تر کتائی اور بُنائی کا کام خواتین کاریگر کرتی ہیں۔
*************
ش ح- ح ا- م ش
U. No.14523
(Release ID: 1783319)
Visitor Counter : 164