ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی-این سی آر میں اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے مرحلہ وار طریقے سے کھولے جائیں گے: سی اے کیو ایم


اسکولوں (معیاری VI کے بعد)، کالجوں، تعلیمی اداروں، ہنر مندی اور تربیتی اداروں، دیگر تربیتی اداروں اور لائبریریوں میں فزیکل کلاسز کا فوری طور پر دوبارہ آغاز

پنجم تک کے طلباء کے لیے فزیکل کلاسز 27 دسمبر 2021 سے شروع ہو سکتی ہیں

Posted On: 17 DEC 2021 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17 دسمبر،2021۔این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے آج اپنے ہدایت نامہ نمبر 46 مورخہ 2 دسمبر2021 کے تحت اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو کھولنے پر عائد پابندیوں کا جائزہ لیا۔

کمیشن نے آج این سی آر اور جی این سی ٹی ڈی کی تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ این سی آر کے اندر واقع اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کے سلسلے میں مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار پر عمل کریں۔ این سی آر اور جی این سی ٹی ڈی کی ریاستی حکومتوں کو اسکولوں (چھٹی جماعت کے بعد)، کالجوں، تعلیمی اداروں، ہنر مندی اور تربیتی اداروں، دیگر تربیتی اداروں اور لائبریریوں میں فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کرنے کے لیے فوری فیصلہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کمیشن نے این سی آر اور جی این سی ٹی ڈی کی ریاستی حکومتوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ 27 دسمبر 2021 کی تاریخ سے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) اور موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچویں جماعت تک کے طلباء کے لیے فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیں۔

کمیشن نے قبل ازیں معزز سپریم کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ 17دسمبر2021 تک لیا جائے گا۔

کمیشن نے ہدایت نمبر 44 مورخہ 16نومبر2021 کے ذریعے ہدایت دی کہ‘‘تمام سرکاری اور نجی اسکول کالج اور تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے جو صرف آن لائن تعلیم کی اجازت دیتے ہیں’’۔

مزید کمیشن نے ہدایت نمبر 45 مورخہ 25نومبر2021 کے ذریعے فیصلہ کیا تھا کہ ‘‘این سی آر ریاستیں اور دہلی کے جی این سی ٹی این سی آر میں اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں فزیکل کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مناسب فیصلے لے سکتے ہیں۔ تاہم جہاں کہیں بھی ریاستی حکومتیں/جی این سی ٹی ڈی آن لائن تعلیم کو جاری رکھنے کا انتخاب کرتی ہیں، ایسے اسکولوں/کالجوں/تعلیمی اداروں کو امتحانات اور پریکٹیکل وغیرہ کے انعقاد کے مقصد کے لیے کھولنے کی اجازت ہوگی’’۔

اس کے بعد کمیشن نے ہدایت نمبر 46 مورخہ 02دسمبر2021 کے ذریعے ہدایت دی کہ ‘‘این سی آر میں تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، صرف آن لائن تعلیم کی اجازت دیں گے، سوائے امتحانات اور لیبارٹری پریکٹیکل کے انعقاد کے مقصد وغیرہ’’۔

کمیشن کی طرف سے بڑی تعداد میں نمائندگیاں موصول ہوئیں جن میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو فوری طور پر کھولنے کی زبردست ضرورت پر بحث کی گئی۔ معزز سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کمیشن نے پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے مختلف تنظیموں کی درخواستوں کا جائزہ لیا۔

دی گئی گذارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دہلی کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کو 'شدید' سے 'انتہائی ناقص' زمرہ میں بہتری کی روشنی میں کمیشن نے آج اپنے ہدایت نامہ نمبر 50 کے ذریعے این سی آر اور جی این سی ٹی ڈی کی ریاستی حکومتوں کو دوبارہ ہدایت دی ہے کہ اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے مرحلہ وار طریقہ سے کھولے جائیں۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14475



(Release ID: 1783079) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi