بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

نیم عسکری افواج کے جوان کھادی کی دریوں کی گرماہٹ محسوس کریں گے ؛ سودیشی مہم کے لیے زبردست تقویت

Posted On: 17 DEC 2021 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 دسمبر 2021:

کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کو سی آئی  ایس ایف کی جانب سے 3.95 کروڑ روپئے کے بقدر کھادی کاٹن کی 77600 دریوں کا نیا آرڈموصول ہونے کے ساتھ ہی نیم عسکری افواج میں سودیشی مہم کو زبردست تقویت حاصل ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی، نیم عسکری افواج کی جانب سے کھادی کاٹن کی دریوں کا مجموعی مطالبہ 268458 تک پہنچ چکا ہے جس کی قیمت 13.60 کروڑ روپئے کے بقدر ہے، وہیں دوسری جانب کے وی آئی سی 12 دسمبر 2021 تک پہلی سپلائی کے تحت 1000 دریاں ارسال کر چکا ہے ، اور جسے افواج کے ذریعہ منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے۔ بقیہ سپلائی ہر 10 دنوں میں 5000 پیس کی لاٹ میں کی جائے گی۔

نیم عسکری افواج کے لیے کھادی کاٹن کی دریوں کی خریداری  کے لیے اس سال 6 جنوری کو کے وی آئی سی اور آئی ٹی بی پی کے درمیان ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کے مدنظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل، مجموعی طور پر 9.65 کروڑ روپئے کے بقدر 190858 دریوں کی خریداری کا آرڈر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، کے وی آئی سی 1.98 میٹر طویل اور 1.07 میٹر چوڑی نیلے رنگ کی دریاں سپلائی کرے گا۔ سوتی دریاں اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب کے کھادی اداروں کے ذریعہ تیار کی جائیں گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیم عسکری افواج کے جوان کھادی کی گرماہٹ کو محسوس کریں گے۔

مجموعی 268458 آرڈرس میں سے سی آئی ایس ایف کو 120300 دریوں کی فراہمی ؛ بی ایس ایف کو 59445 دریوں کی؛ آئی ٹی بی پی کو 51000 دریوں کی اور بقیہ 37713 دریوں کی سپلائی ایس ایس بی کو کی جائے گی۔

نیم عسکری افواج میں سودیشی مہم کا آغاز وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر عمل میں آیا جس کا مقصد ’’آتم نربھر بھارت ابھیان‘‘ کی حمایت کے لیے مقامی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینا  نے کہا کہ سوتی کھادی کی دریوں کے لیے دوبارہ آرڈر دیا جانا کھادی مصنوعات کی عمدہ کوالٹی، جو کہ کھادی کی پہچان ہے، کا ثبوت ہے۔ جناب سکسینا نے کہا،’’کھادی مصنوعات کے لیے یہ تھوک آرڈر نہ صرف ہماری نیم عسکری افواج کےدرمیان سودیشی مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کریں گے بلکہ کھادی کے صناعوں کے لیے بڑے پیمانے پر اضافی روزگار بھی پیدا کریں گے۔کے وی آئی سی اس امر کو یقینی بنائے گا کہ کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تمام دریاں ہمارے جوانوں تک بروقت پہنچائی جائیں۔‘‘

کے وی آئی سی نے آئی ٹی بی پی کے ذریعہ فراہم کرائے گئے نمونوں کے مطابق سوتی دری تیار کی ہے اور اسے ایجنسی کے ذریعہ منظوری دی گئی ہے۔ کے وی آئی سی کے ذریعہ تیار کردہ دریوں کی، ناردن  انڈیا ٹیکسٹائل ریسرچ ایسو سی ایشن (این آئی ٹی آر اے) جو کہ کوالٹی کے معیار ات کو جانچ کے لیے سانٹیفک اور صنعتی تحقیق کے محکمہ کے ذریعہ تسلیم شدہ کپڑا صنعت کی وزارت کی ایک اکائی ہے، کے ذریعہ تصدیق کی گئی ہے۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14473



(Release ID: 1783025) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi