وزارت خزانہ
مالی سال2021-22 (تیسری قسط تک) 16 دسمبر ، 2021 تک تقریبا 53.50 فیصد کے اضافے کے ساتھ پیشگی ٹیکس کی وصولی 4,59,917.10 کروڑ روپے
مالی سال 2021-22 کے لیے خالص براہ راست ٹیکس کی وصولی میں60 فیصد سے زیادہ کی رفتار سے اضافہ
رواں مالی سال میں رقم کی واپسی کےلیے 1,35,093.6 کروڑروپے جاری کیے گئے
Posted On:
17 DEC 2021 7:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 17 دسمبر مالی سال 2021-22 کے لیے 16 دسمبر 2021 تک کے براہ راست ٹیکس کی وصولی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ مالی سال 2020-21 کے اسی عرصے میں 5,87,702.9 کروڑ روپے کے مقابلے رواں مالی سال میں مجموعی طور پر براہ راست ٹیکس کی وصولی 9,45,276.6 کروڑ روپے ہے جو60.8 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں (16.12.2021 تک) مجموعی وصولی نے مالی سال 2019-20 کی اسی مدت کے مقابلے 40 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے جب خالص مجموعی وصولی 6,75,409.5 کروڑ روپے تھی اور مالی سال 2018-19 کی اسی مدت کی مجموعی وصولی 6,70,739.1 کروڑروپے پر 40.93 فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔
کل 9,45,276.6 کروڑ روپے (16.12.2021 تک) کی براہ راست ٹیکس وصولی میں 5,15,870.5 کروڑ روپے (نیٹ ریفنڈ) کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور سیکورٹی ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) سمیت 4,29,406.1 کروڑ روپے (کل ریفنڈ) کا ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) شامل ہے۔
مالی سال 2021-22 (16.12.2021 تک) کے لیے براہ راست ٹیکس کی مجموعی وصولی (ریفنڈ کے لیے ایڈجسٹ کرنے سے پہلے) گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کل 7,33,715.2 کروڑ روپے کے مقابلے 10,80,370.2 کروڑ روپے ہے۔ مالی سال 2019-20 میں اسی مدت کے لیے مجموعی وصولی 8,34,398 کروڑ روپے اور وہ مالی سال 2018-19 کے لیے مجموعی وصولی 7,96,342 کروڑ روپے تھی۔
کل 10,80,370.2 کروڑ روپے کی مجموعی وصولی میں 6,05,652.6 کروڑ روپے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور سیکورٹی ٹرانزیکشن ٹیکس(ایس ٹی ٹی) سمیت 4,74,717.6 کروڑ روپے کاذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) بھی شامل ہے۔معمولی مد کی وصولی (16.12.2021 تک) میں 4,59,917.1 کروڑ روپے کا ایڈوانس ٹیکس ، 4,93,171.7 کروڑ روپے کے ماخذ پر ٹیکس کٹوتی (ٹی ڈی ایس)، 74,336.2 کروڑ روپے کا سیلف اسسمنٹ ٹیکس، 44,028.7 کروڑ روپے کا ریگولر اسسمنٹ ٹیکس، 6,525.9 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ ڈسٹری بیوشن ٹیکس اور دیگر معمولی مدوں کے تحت 2390.6 کروڑ روپے کا ٹیکس شامل ہے۔
مالی سال 2021-22 کی پہلی، دوسری اور تیسری سہ ماہی کے لیے16.12.21 تک مجموعی ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 4,59,917.1 کروڑ روپے پربرقرار ہے جبکہ ٹھیک اس کے برعکس مالی سال 2020-21 کی اسی مدت کے لیے یہ 2,99,620.5 کروڑ روپےتھی ۔ اس میں مالی سال 2020-21 کی مجموعی ایڈوانس ٹیکس وصولی 53.5 فیصد (تقریبا) کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مزیدبرآں، 16.12.2021 (مالی سال 2021-22) میں 4,59,917.1 کروڑ روپے کی ایڈوانس ٹیکس کی وصولی گزشتہ مالی سال 2019-20 کی اسی مدت میں ایڈوانس ٹیکس کی وصولی (مجموعی) 3,18,929.4 کروڑ روپے کے مقابلے 44.21 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے اور مالی سال 2018-19 کے اسی مدت میں ایڈوانس ٹیکس کی وصولی (مجموعی) 3,07,096.3 کروڑ روپے میں 4.7 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔
16.12.2021 تک کل 4,59,917.1 کروڑ روپے کے ایڈوانس ٹیکس کا اعداد و شمار میں 3,49,045.4 کروڑ روپے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور 1,10,871.7 کروڑ روپے کا ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی)شامل ہے۔ اس رقم میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ بینکوں سے اس سلسلے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
مالی سال 2021-22 میں اب تک ریفنڈ کے 1,35,093.6 کروڑ روپے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا )
U-14464
(Release ID: 1783018)
Visitor Counter : 243