آئی ایف ایس سی اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایف ایس سی اے نے آئی ایف ایس سی میں، گھریلو قرض فراہم کرنے والوں سے جائزمالی اداروں کو دباؤ والے قرض منتقل کرانے کی غرض سے فریم ورک تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی

Posted On: 17 DEC 2021 4:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17 دسمبر 2021:

بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) نے حال ہی میں آر بی آئی (دباؤ والے قرض کی منتقلی)ہدایات، 2021 مؤرخہ 24 ستمبر 2021 کے توسط سے قرض فراہم کرنے والے اداروں کے ذریعہ دباؤ والے اثاثوں کی فروخت/منتقلی کے معاملے میں موجودہ ہدایت کو تبدیل کردیا ہے۔آر بی آئی کی ہدایات، دیگر باتوں کے علاوہ کچھ شرائط کے تحت بھارت میں کسی بھی مالی شعبے کے ضابطے [بین الاقوامی مالی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) سمیت] کے دائرے میں آنے والے کسی بھی درجے کے اداروں کو قرض ایکسپوزر منتقلی کی اجازت دیتی ہیں۔  آربی آئی کی ہدایات میں آربی آئی کے مشورے سے اس مقصد کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کی غرض سے متعلقہ مالی ضابطے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

آئی ایف ایس سی اے نے آئی ایف ایس سی میں گھریلو قرض فراہم کرنے والوں سے جائز مالی اداروں کو دباؤ والے قرض منتقل کرانے کی غرض سے اس طرح کا فریم ورک تیار کرنے کے لیے اقدامات کے معائنے اور سفارش کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر جناب جی پدمانابھن  اس کمیٹی کی صدارت کے فرائض انجام دیں گے جو کہ قانونی فرموں کے نمائندگان کے علاوہ بینکنگ اور قانونی مسائل کے سلسلے میں مہارت رکھنےوالے مارکیٹ شراکت داروں  پر مشتمل ہوگی۔

کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کمپنیوں کو قرض دینے والے اداروں کے ذریعہ دباؤ والے قرض کی منتقلی سے متعلق آربی آئی کی ہدایات کےپروویژن کی جانچ کرے، آربی آئی سے مزید تصدیق  کی ضرورت والے شعبوں/ مسائل کی شناخت کرے، آئی ایف ایس سی اے کےذریعہ اس طرح کی منتقلی کو مؤثر بنانے کے لیے فریم ورک کے مواد کے ساتھ ساتھ ایسی منتقلی کو مؤثر بنانے میں آسانی کے لیے آر بی آئی کی ہدایات میں ترامیم/ اضافے کو لے کر مشورے دے۔ کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ سے لے کر ایک مہینہ مکمل ہونے تک آئی ایف ایس سی اے کے چیئرپرسن کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اتھارٹی کی جانب سے اس شعبے میں مہارت رکھنے والے خواہش مند گروپوں سے بھی سجھاؤ طلب کیے گئے ہیں۔ تبصروں، سفارشات وغیرہ کی شکل میں اس طرح کے سجھاؤوں کو ای۔میل کے ذریعہ upriyo.b@ifsca.gov.in اور manisha.khuntia@ifsca.gov.in پر بھیجا جاسکتا ہے۔ جو حضرات کمیٹی کے سامنے پرزنٹیشن پیش کرنا چاہتے ہیں، وہ دی گئیں ای میل آئی ڈی پر اپنی درخواست ارسال کرسکتے ہیں۔

 

************

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14472


(Release ID: 1783010) Visitor Counter : 156
Read this release in: English , Hindi , Telugu