وزارت دفاع
دفاعی پروڈکٹس کی اندرون ملک پیداوار
Posted On:
17 DEC 2021 2:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی:17 دسمبر،2021۔دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں محترمہ ریتا بہوگنا جوشی کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ21 اگست 2020 اور31 مئی 2021 کو بالترتیب 101 اور 108 آئٹمز پر مشتمل اندرون ملک تیار کردہ اشیاء کی دو مثبت فہرستیں جاری کی گئیں۔ یہ فہرستیں وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر رکھی گئی ہیں تاکہ دفاعی صنعتی اڈے کو مسلح افواج کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا ہندوستانی صنعت نے خیر مقدم کیا ہے۔
اندرون ملک تیار کردہ اشیاء کی مثبت فہرستوں میں دفاعی آلات شامل ہیں جو 2020 سے 2025 کے عرصے میں ڈیزائن، پیداوار اور تیار کیے جائیں گے۔ اس لیے اس موقع پر حقیقی بچت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہو گا۔ تاہم دستیاب تخمینوں کے مطابق اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2020 سے 2028 کے درمیان ہندستانی وینڈروں سے اندرون ملک تیار کی جانے والی اشیاء کی مثبت فہرستوں میں شامل ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کا سامان منگوایا جائے گا۔
اندرون ملک تیار کی جانے والی اشیاء کی فہرستیں نہ صرف سادہ آلات پر مشتمل ہیں بلکہ کچھ اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کے نظام جیسے آرٹلری گنز، وہیلڈ آرمرڈ فائٹنگ وہیکلز، لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ، لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر، اگلی نسل کے میزائل ویسلز اور کارویٹس، لینڈ بیسڈ ہائی پاور ریڈارز، لینڈ بیسڈ شارٹ رینج زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، مختلف قسم کے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیوز وغیرہ شامل ہیں۔
گولہ بارود کو اندرون ملک بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے جو کہ بار بار کی ضرورت ہے۔ اندرون ملک تیار کرنے کو فروغ دینے کے اقدامات کے نتیجے میں اسپن آف کی تعداد کا امکان ہے۔ سب سے اہم ایک مقامی دفاعی پیداوار کے سلسلے میں ہندوستانی فوج کی خریداروں سے بلڈرس میں تبدیل ہونا اور بحیثیت قوم دفاعی نظام کے 'درآمد کار سے برآمد کار بننا' اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنا ہے۔ مثال کے طور پر دو دفاعی راہداریوں کے قیام اترپردیش اور تمل ناڈو میں ایک ایک دفاعی راہداری کا مقصد آنے والے سالوں میں روزگار پیدا کرنا ہے۔ وزارتِ دفاع کی طرف سے مثبت انڈیجنائزیشن کی فہرستیں وقتاً فوقتاً تمام اسٹیک ہولڈرز جیسے خدمات، ڈی آر ڈی او، ڈی ڈی پی اور نجی صنعت سے معلومات حاصل کرکے اور ان کو اکٹھا کرکے جاری کی جاتی ہیں۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 14441
(Release ID: 1782935)