قانون اور انصاف کی وزارت

ثالثی بل

Posted On: 17 DEC 2021 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17  دسمبر ،2021

ثالثی بل 2021 کا مسودہ ثالثی کو متبادل تنازعات کے ازالے (اے ڈی آر )کے طریقہ کار کے طور پر مضبوط بنانے  اور فروغ دینے اور ملک میں ادارہ جاتی ثالثی کو فروغ دینے کے لیے پبلک ڈومین (ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ لیگول افیئر ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان کی ویب سائٹ پر)میں رکھا گیا ہے جس میں قانون سازی سے قبل  مشاورتی عمل کے ایک حصہ کے طورپر عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔

متبادل تنازعات کے ازالے کے طور پر ثالثی (اے ڈی آر )کئی قسم کے تنازعات بشمول سول، تجارتی اور خاندانی تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک غیر رسمی، سادہ، غیر مخالف نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔مجوزہ بل ثالثی کو فروغ دینے، آن لائن یا بصورت دیگر تنازعات کے حل کے ترجیحی عمل کے طور پر، گھریلو ثالثی سے متعلق قوانین کو مضبوط  بنانے اور ان میں ترمیم کرنے اور ثالثی تصفیہ کے معاہدے کے لیے نفاذ کا طریقہ کار فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

یہ معلومات قانون اورانصاف کے مرکزی وزیر جناب  کرن ریجیجو نے آج لوک سبھا میں دی ۔

****

ش ح ۔ا م۔ج

U:14452



(Release ID: 1782903) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Bengali