وزارت آیوش

عالمی سطح پر آیورویدک ادویات کا فروغ

Posted On: 17 DEC 2021 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں ایک خودمختار پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، فورم آن انڈین ٹریڈیشنل میڈیسن (ایف آئی ٹی ایم) کے ذریعہ ترقی  پذیر ملکوں کےلئے  تحقیق اور  انفارمیشن سسٹم (آر آئی ایس) کے تحت حال ہی میں   آیوش کے شعبہ پر ایک تحقیقی رپورٹ  شائع کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ،بھارتیہ آیوش  صنعت کا موجودہ کاروبار  18.1بلین امریکی ڈالر ہے اور مکمل  طورپر بھارتیہ آیوش صنعت  کا بازار سائز  2014 سے 2020  کے دوران 17 فیصد بڑھا ہے۔ ہندوستان کا کُل آیوش  اور ہربل ادویات کا برآمدات 2014 میں 1.09بلین امریکی ڈالر سے بڑھکر 2020 میں 1.54 بلین  امریکی ڈالر  ہوگیا ہے،جو سالانہ 5.9  فیصد کے مضبوط اضافے کی شرح درج کرتا ہے۔

حکومت ہند ،آیوش کی وزارت نے آیوش (آئی سی اسکیم) میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مرکزی سیکٹر اسکیم تیار کی ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر آیوش میڈیسن سسٹم کے بارے میں بیداری اور دلچسپی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنا ، آیوش میڈیسن سسٹم کے بین الاقوامی فروغ، ترقی اور پہچان میں سہولت فراہم کرنے کے لیے؛ بین الاقوامی سطح پر اسٹیک ہولڈرز اور آیوش کی مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دینا؛ عالمی سطح پر آیوش کی مصنوعات/ خدمات/ تعلیم/ تحقیق/ تربیت کو فروغ دینا؛ بیرونی ممالک میں آیوش اکیڈمک چیئرز کے قیام کے ذریعے ماہرین تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینا؛ آیوش نظام کے بارے میں مستند معلومات کو غیر ملکی کمیونٹیز تک پہنچانے کے لیے بیرون ملک آیوش انفارمیشن سیل کا قیام کرنا ہے وغیرہ۔

آئی سی اسکیم کے آیوش فیلوشپ پروگرام کے تحت، 101 ممالک کے اہل غیر ملکی شہریوں کو ہر سال 104 اسکالرشپس ہندوستان کے اعلیٰ اداروں میں آیوش کورسز کرنے کے لیے فراہم کی جاتی  ہیں۔ وزارت نے غیر ملکی یونیورسٹیوں/ اداروں کے ساتھ آیوش اکیڈمک چیئرز کے قیام کے لیے 14 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں جن کے تحت آیوش ماہرین کو تدریسی/ تربیتی/ تحقیقی سرگرمیوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔مختلف کثیرالجہتی فورمز جیسے جی 20 ،بی آئی ایم ایس  ٹی ای سی ،بی آر آئی سی ایس،آئی بی ایس اے، ایس سی او وغیرہ  ۔آیوروید اور دیگر آیوش نظاموں کو عالمی شناخت حاصل کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

آیوش کی وزارت نے لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن(ایل ایس ایچ اینڈ ٹی ایم)، لندن  کے ساتھ برطانیہ میں کووڈ۱۹ سے صحت یابی کو فروغ دینے کے لیے‘ اشوگندھا’ پر مطالعہ کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ آیوش کی وزارت نے فرینکفرٹر انوویشنزنٹرم بائیوٹیکنالوجی جی ایم بی ایچ (ایف آئی زیڈ)، فرینکفرٹ جرمنی کے ساتھ کووڈ19

 انفیکشن سے نمٹنے کے لیے گڈوچیادی ٹیبلیٹس پر مشترکہ تحقیقی مطالعہ کرنے کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

یہ معلومات آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح ۔ا م۔ج



(Release ID: 1782899) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Telugu