ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیشنوں کی جدت کاری

Posted On: 17 DEC 2021 4:31PM by PIB Delhi

ریلوے اسٹیشنوں کا آدرش اسٹیشن اسکیم کے تحت معیار بہتر بنایا گیا اور ان کی جدت کاری کی گئی ہے اور اس میں اسٹیشنوں پر مسافروں کے لئے زیادہ سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ 1253 ریلوے اسٹیشنوں کو آدرش اسٹیشن اسکیم کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 1211 اسٹیشنوں کو ترقی دی گئی ہے اور باقی 42 کو مالی سال 23-2022 میں فروغ دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔

 

اس کے علاوہ مالی سال 21-2020 کے لئے ایک مخصوص لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے، جو اسٹیشنوں پر معمولی بہتری کے لئے ہے (مثلاً اسٹیشن کی عمارت کا معیار بہتر بنانا، اونچائی پر جھنڈے، اسٹیل کی بنچیں اور پلیٹ فارم کے اوپر سائبان)۔ اس لائحہ عمل کے تحت جو کام کئے گئے، ان میں اسٹیشن کی عمارت کے داخلے کو بہتر بنانا، پلیٹ فارم کی زمین کو بہتر کرنا، صفائی ستھرائی، فٹ اوور برج، خواتین کے لئے بیت الخلاء کی سہولت کے ساتھ علیحدہ بیت الخلاء ، معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے اسٹیشن کے داخلے پر ریمپ کا نظم وغیرہ شامل ہیں۔ آدرش اسٹیشن اسکیم کے تحت اسٹیشنوں کی ترقی اور فروغ اور مختلف لائحہ عمل کے تحت اخراجات کو عموماً پلان ہیڈ-53، مسافروں کے لئے سہولیات، کے تحت پورا کیا جانا ہے۔ گزشتہ تین برس کے دوران اور رواں سال (نومبر 2021 تک)، یعنی 19-2018، 20-2019، 21-2020 اور 22-2021 (نومبر 2021 تک)اسٹیشنوں کی جدت کاری کے اخراجات 1585.88 کروڑ روپے ، 1903.11کروڑ روپے، 2582.90 کروڑ روپے اور 1061.83 کروڑ روپے ہیں۔

 

اسٹیشنوں کی مزید بہتری ؍ جدت کاری بشمول پلیٹ فارم ایک لگا تار عمل ہے اور اختصاص اور عمل درآمد میں نچلے زمرے کے اسٹیشن پر اعلیٰ زمرےکے اسٹیشنوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

 

اب تک 6076 اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت دی جا چکی ہے۔

1174 اسٹیشنوں پر ٹرین انڈیکیشن (بورڈس)، سسٹمز اور 680 اسٹیشنوں پر کوچ انڈیکیشن گائڈنس سسٹم مہیا کرایا گیا ہے۔

 

یہ جانکاری ریلویز ، مواصلات، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک  تحریری جواب میں دی۔

****************************

U-14433

ش ح-ع س-ک ا


(Release ID: 1782891)
Read this release in: English , Tamil