ریلوے کی وزارت
دویانگ جن ؍ وہیل چیئر والے مسافروں کیلئے ریلویز کے اقدامات
Posted On:
17 DEC 2021 4:32PM by PIB Delhi
ضرورتمند مسافروں کے لئے ٹرین پر چڑھنے اور اترنےکی سہولت کے لئے وزارت ریلویز نے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:
1.ہندوستانی ریلویز نے معذور افراد کے لئے مخصوص کوچ بنانے والی فیکٹری (آئی سی ایف)، کے ڈیزائن کردہ سکنڈ کلاس نیز لگیج نیز گارڈ وین اور معذوروں کے لئے آسانی والے کمپارٹمنٹ کوچوں کو شامل کیا ہے۔
یہ کوچ دویانگ جن ؍ وہیل چیئر والے مسافروں کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے مناسب طور سے ڈیزائن کئے گئے ہیں اور ان کی سہولت والے بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ ان کوچوں میں داخلے کے زیادہ بڑے دروازے، زیادہ چوڑی برتھ اور نسبتاً بڑے کمپارٹمنٹ، بڑے بیت الخلاء اور بیت الخلاء کے بڑے دروازے ہیں۔ بیت الخلاء کے اندر سہارا دینے والے اضافی راڈ لگائے گئے ہیں اور واش بیسن اور آئینہ کم اونچائی پر لگائے گئے ہیں۔ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ ہر میل ؍ ایکسپریس ٹرین میں کم از کم ایک کوچ اس طرح کا ضرور شامل کیا جائے۔
2.اس کے علاوہ پیداواری یونٹوں میں ایل ایچ بی سکنڈ لگیج، گارڈ اور دویانگ کمپارٹمنٹ (ایل ایس ایل آر ڈی) طرز کی کوچیں تیار کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ ان کوچوں میں وہیل چیئر کے داخلے کی آسانی کے لئے چوڑے دروازے، چوڑے سلیپنگ برتھ، وہیل چیئر کےداخلے کے لئے چوڑے دروازے اور وہیل چیئر کے لئے لاک سسٹم موجود ہے۔ چوڑے دروازے کا وسیع بیت الخلاء بھی اس میں شامل ہے۔
3. مزید یہ کہ تمام پیداواری یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نئی تیار تمام کوچوں میں 920 ایم ایم چوڑے دروازے کوچ کی دونوں طرف کی جائیں۔
یہ اطلاع ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****************************
U-14432
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1782835)
Visitor Counter : 127