وزارت دفاع
ریئر ایڈ مرل سندیپ مہتا نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا (ایف او ایم اے )کےعہدے کی ذمہ داری سنبھالی
Posted On:
16 DEC 2021 5:32PM by PIB Delhi
ائیر ایڈ مرل سندیپ مہتا ،وی ایس ایم نے 16دسمبر 2021 کو ممبئی میں فلیگ کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا ( ایف او ایم اے ) کے طورپر عہدے کی ذمہ داری سنبھالی ۔رسمی طور پر ذمہ داری سونپنے اور سنبھالنے کی تقریب آئی این ایس کنجلی میں منعقد کی گئی تھی، جہاں ایک رسمی پریڈس میں انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
ائیر ایڈ مرل مہتا کو ہندوستانی بحریہ کی عاملہ شاخ میں یکم جنوری 1989 کو کمیشن کیا گیاتھا۔ وہ قومی ،دفاعی کھڑکواسلہ کے ایک سابق طالب علم ہیں اور آر می وار کالج مہو کے گریجویٹ ہیں۔ فلیگ رینک میں اپنے عہد ے کی ترقی سے پہلے وہ واشنگٹن ( ڈی سی ) میں واقع ہندوستان کے سفارتخانے میں ڈیفینس اینڈ نیول اتاشی کے طور پرسفارتی کام پر مامور تھے ۔
ان کی تعلیمی اہلیت میں نوٹیکل سائنس اینڈ ٹیکنیکل آپریشن میں ماسٹر ڈگری ڈیفینس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم فل ڈگری اور مینجمنٹ اسٹڈیز میں پی جی ڈپلومہ شامل ہیں۔
وششٹ سیوا میڈل حاصل کرنے والے ایڈمرل اپنے بحریہ کے کیرئیر میں کئی اہم کمانڈ عہدوں پر فائز رہے ہیں ،جس میں کوسٹل مائنڈ سویپر آئی این ایس ایل اے پی لینڈنگ شپ ٹینک آئی این ایس گلدار اور گائڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس دلی کی کمان شامل ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں سکنیا اور جیوتی کے نیوی گیٹنگ افسر کی حیثیت سے بھی کام کیا ۔ ان کے ابتدائی کاموں میں ہندوستانی بحریہ کے جہازوں رن وجے ، شردل ،چیپل اور وبھوتی کی مدت کار شامل ہیں نیز وہ کورویٹ آئی این ایس کرچ کے ایگزیکٹو افسر بھی رہے ہیں۔
ان کے اہم اسٹاف کی تعیناتی میں جنوبی بحریہ کمان ہیڈ آفس میں کمان آپریشن آفیسر ، این اے وی سی سی ( اے این سی ) کے چیف اسٹاف آفیسر ، نیول آپریشن کی ڈائریکٹوریٹ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر پرنسپل ڈائریکٹر ، نیول ہیڈ کوارٹرس میں نیول منصوبوں کے ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر اور مغربی نیول کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں چیف اسٹاف آفیسر آپریشنز شامل ہیں۔ مہاراشٹر نیول ایریا کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کے طورپر اپناکام کاج سنبھالنے سے پہلے وہ دفاعی خدمات اسٹاف کالج ویلنگٹن میں چیف انسٹرکٹر بحریہ تھے۔
*************
ش ح۔اک۔رم
U-14416
(Release ID: 1782651)
Visitor Counter : 130